لیجنڈری غزل گائیک مہدی حسن کے صاحبزادے سجاد مہدی دل کے دورے کے باعث انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق سجاد مہدی کچھ عرصے سےدل کے عارضے میں مبتلا تھے اور اچانک سینے میں درد کی شکایت پر انہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ ان کا انتقال ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوا۔
سجاد مہدی پنجاب پولیس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کی نماز جنازہ ظہر کی نماز کے بعد پی آئی اے کالونی لاہور میں ادا کی جائے گی۔














