وفاقی وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما خواجہ محمد آصف نے اپوزیشن سے مذاکرات کے حوالے سے جاری افواہوں کو میڈیا کی زینت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں مذاکرات سے متعلق کوئی ایسی پیشرفت نہیں ہوئی جس سے کہا جا سکے کہ مذاکرات کے امکانات ظاہر ہو چکے ہیں۔
خواجہ آصف نے مزاکرات کو میڈیا کی زینت اور افواہیں قرار دے دیا
“میرے خیال میں مذاکرات سے متعلق کوئی ایسی پیش رفت نہیں ہوئی جس سے کہا جا سکے کہ مذاکرات کے امکانات ظاہر ہو چکے ہیں” خواجہ آصف pic.twitter.com/K3tTr7hALK
— Faisal Abbas Khar (@FaisalAbbasKhar) January 6, 2026
ا
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات: کون حکومتی رہنما حق میں کون مخالف؟
ایک سوال پر، جو مائنس عمران خان کے بارے میں تھا، خواجہ آصف نے وضاحت کی کہ میرے پر جلتے ہیں، میں اپنے بڑوں کے بیانوں پر کمنٹ نہیں کرتا۔
مزید پڑھیں: مذاکرات کی بازگشت مگر اڈیالہ ملاقاتیں تاحال خارج از امکان
میرے پر جلتے ہیں, میں اپنے بڑوں کے بیانوں پر کمنٹ نہیں کرتا، خواجہ آصف کا مائنس عمران خان سے متعلق سوال پر جواب pic.twitter.com/ngEQCvpvSO
— WE News (@WENewsPk) January 6, 2026
واضح رہے کہ 23 دسمبر کو وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے واضح اعلان کیا تھا کہ اگر پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہے تو حکومت بھی ایسا کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم اس بیان کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے واضح مؤقف سامنے نہیں آسکا بلکہ پارٹی اس پورے معاملے میں تقسیم نظر آئی۔ علیمہ خان نے بار بار عمران خان کا پیغام پہنچایا کہ حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے جبکہ پارٹی کی قیادت اس حوالے سے نرم گوشہ دکھائی دیتی نظر آئی، تاہم یہ معاملہ صرف پی ٹی آئی تک محدود نہیں بلکہ وفاقی کابینہ میں بھی تقسیم دیکھنے میں آرہی ہے۔
خواجہ آصف، عطاللہ تارڑ سمیت کئی وزرا مذاکرات کے خلاف نظر آتے ہیں تو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سمیت کئی رہنما اس حوالے سے راہ ہموار کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ دونوں طرف نظر آتے ہیں، کبھی وہ مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں تو کبھی مخالفت۔














