ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بنگلہ دیشی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان آپریشنل تعاون، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تنازع بڑھ گیا، ڈھاکہ میں آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی عائد
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں بالخصوص تربیت، صلاحیت سازی اور ایرو اسپیس شعبے میں تعاون پر زور دیا گیا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بنگلہ دیشی وفد کو پاک فضائیہ کی حالیہ پیشرفت، جدید صلاحیتوں اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا اور بنگلہ دیش ایئر فورس کی مکمل معاونت کے عزم کا اعادہ کیا۔
A high-level defence delegation led by Air Chief Marshal Hasan Mahmood Khan, Chief of the Air Staff, Bangladesh Air Force called on Air Chief Marshal Zaheer Ahmed Baber Sidhu, NI (M), HJ, Chief of Air Staff, Pakistan Air Force at Air Headquarters, Islamabad. @AmirSaeedAbbasi pic.twitter.com/tQccncIYlN
— Media Talk (@mediatalk922) January 6, 2026
ملاقات کے دوران جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی ممکنہ خریداری پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ایئر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ کے ادارے بنگلہ دیشی اہلکاروں کو بنیادی سے لے کر اعلیٰ سطح کی پرواز اور خصوصی کورسز تک جامع تربیتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، بھارت میں محفوظ نہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا
آئی ایس پی آر کے مطابق بنگلہ دیشی ایئر چیف کو ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دورے کے دوران وفد نے پاک فضائیہ کی اہم تنصیبات کا دورہ بھی کیا، جن میں نیشنل آئی ایس آر اینڈ انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر، پاک فضائیہ سائبر کمانڈ اور نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مضبوط تاریخی تعلقات اور باہمی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں فضائی افواج کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔














