وزیراعلیٰ بلوچستان میں یکساں قانون کے نفاذ سے متعلق دیرینہ انتظامی ابہام باضابطہ طور پر ختم ہو گیا ہے، لیویز فورس کو قانونی طور پر بلوچستان پولیس میں ضم کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں 142 سال پرانی لیویز فورس کیوں ختم کی گئی؟
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں اے اور بی ایریا کیٹیگری کی تقسیم ختم کرتے ہوئے لیویز فورس کو قانونی طور پر بلوچستان پولیس میں ضم کردیا گیا ہے۔
الحمدللہ، بلوچستان میں یکساں قانون کے نفاذ سے متعلق ایک دیرینہ انتظامی ابہام باضابطہ طور پر ختم ہو گیا ہے، A اور B ایریا کیٹیگری کی تقسیم ختم کر دی گئی ہے اور لیویز فورس کو بلوچستان پولیس میں باقاعدہ قانونی طور پر ضم کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے ریاستی ذمہ داری واضح اور عوام کے…
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) January 6, 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس فیصلے کو ریاستی رٹ کے استحکام کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے صوبے بھر میں قانون نافذ کرنے کی ذمہ داری واضح ہو گئی ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کا دائرہ مزید مضبوط ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: لیویز فورس کا پولیس میں انضمام: بلوچستان ہائیکورٹ کا سخت نوٹس، اعلیٰ حکام کو توہین عدالت کے نوٹس جاری
ان کا کہنا ہے کہ یکساں نظام کے نفاذ سے سیکیورٹی، پالیسنگ اور عوامی اعتماد میں بہتری آئے گی جبکہ انتظامی خلا کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔














