وینزویلا میں آئندہ 30 دن میں انتخابات نہیں ہوں گے، صدر ٹرمپ

منگل 6 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا میں آئندہ 30 دن کے اندر نئے انتخابات نہیں کرائے جائیں گے کیونکہ ملک کو پہلے استحکام کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کتنے فیصد امریکی وینزویلا کیخلاف صدر ٹرمپ کی کارروائی کے حامی نکلے؟

این بی سی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوجی کارروائی کے بعد موجودہ حالات میں شفاف انتخابات ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے ملک کو درست کرنا ہوگا اور آپ ایسے حالات میں انتخابات نہیں کرا سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام ووٹ ڈالنے کے قابل ہی نہیں ہیں اس میں کچھ وقت لگے گا کیوں کہ ہمیں ملک کو دوبارہ صحت مند بنانا ہوگا۔

صدر ٹرمپ کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب چند روز قبل امریکا نے اعلان کیا تھا کہ اس نے رات کے وقت کراکس میں ایک فوجی کارروائی کے دوران وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس کارروائی نے عالمی سطح پر شدید تشویش پیدا کی اقوام متحدہ میں ہنگامی اجلاس بلائے گئے اور روس سمیت کئی ممالک نے اس پر سخت تنقید کی۔

مزید پڑھیے: وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

تاہم صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ امریکا وینزویلا کے ساتھ جنگ میں نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ میں نہیں ہیں، ہم ان لوگوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں جو منشیات فروخت کرتے ہیں جو اپنی جیلیں اور ذہنی ادارے خالی کر کے ہمارے ملک میں بھیجتے ہیں۔

یہ وہی الزامات ہیں جو وہ ماضی میں بھی وینزویلا کو منظم جرائم اور منشیات اسمگلنگ سے جوڑتے رہے ہیں۔

امریکی کردار اور تیل کے شعبے کے منصوبے

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا وینزویلا کے تباہ حال توانائی کے ڈھانچے کی بحالی کے لیے امریکی آئل کمپنیوں کو سبسڈی دے سکتا ہے۔

ان کے مطابق یہ عمل 18 ماہ سے بھی کم وقت میں مکمل ہو سکتا ہے تاہم اس کے لیے بے پناہ مالی وسائل درکار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اخراجات یا تو امریکی حکومت برداشت کرے گی یا مستقبل کی آمدن سے پورے کیے جائیں گے۔

این بی سی نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور وائٹ ہاؤس کے نائب چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر کو وینزویلا سے متعلق امریکی کردار کی نگرانی کرنے والی اہم شخصیات قرار دیا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ حتمی اختیار کس کے پاس ہوگا تو صدر ٹرمپ نے ایک لفظ میں جواب دیا کہ ان کے پاس ہوگا۔

سیاسی منتقلی اور قانونی کارروائی

ادھر گرفتار صدر نکولس مادورو نے پیر کے روز نیویارک کی عدالت میں منشیات دہشت گردی اور کوکین اسمگلنگ کی سازش سمیت وفاقی الزامات میں خود کو بے قصور قرار دیا جبکہ ان کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی وینزویلا کے جائز صدر ہیں۔

مزید پڑھیں: وینزویلا میں تیل کی بحالی: ٹرمپ کے امریکی آئل کمپنیوں سے اہم مذاکرات متوقع

دوسری جانب کراکس میں ڈیلسی روڈریگز نے مادورو کی گرفتاری کے بعد عبوری صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ روڈریگز امریکی حکام کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں تاہم انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ مادورو کو ہٹانے کے لیے پہلے سے کوئی خفیہ معاہدہ موجود تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا جلد یہ فیصلہ کرے گا کہ روڈریگز پر عائد پابندیاں برقرار رکھی جائیں یا ختم کی جائیں۔

صدر ٹرمپ نے یہ عندیہ بھی دیا کہ اگر تعاون ختم ہوا تو مزید امریکی فوجی کارروائی ایک آپشن ہو سکتی ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہیں فی الحال کسی نئی کارروائی کی توقع نہیں۔

کانگریس اور عالمی ردعمل

امریکی کانگریس کے دونوں جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان نے بغیر نئی کانگریسی منظوری کے فوجی کارروائی پر سوالات اٹھائے ہیں تاہم صدر ٹرمپ نے ان تنقیدوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو منصوبے کا علم تھا اور مجموعی طور پر حمایت حاصل تھی۔

یہ بھی پڑھیے: وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

اس پیشرفت کے بعد عالمی سطح پر وینزویلا کے مستقبل اور براہِ راست فوجی مداخلت کی مثال پر گہری تشویش پائی جا رہی ہے۔ کئی ممالک نے خبردار کیا ہے کہ یہ بحران خطے میں عدم استحکام کو بڑھا سکتا ہے اور بین الاقوامی قوانین کو کمزور کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟