سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس میں ایک اہم کھلاڑی کی واپسی ہوئی ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل ہونے والی اس سیریز میں سری لنکن ٹیم کی قیادت داسن شناکا کریں گے، جبکہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دھننجیا دے سلوا کو دوبارہ ٹی20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، پاکستان سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
دھننجیا دے سلوا نے جون 2024 میں نیدرلینڈز کے خلاف آخری ٹی20 میچ کھیلا تھا اور اب وہ ورلڈ کپ سے پہلے ایک بڑے موقع پر ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ سیریز 7، 9 اور 11 جنوری کو رنگیڑی ڈمبلا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، ڈمبلا میں کھیلی جائے گی۔
یہ مقابلے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں نہایت اہم تصور کیے جا رہے ہیں، جس کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر فروری سے مارچ کے دوران کریں گے۔
سری لنکا کے اعلان کردہ اسکواڈ میں داسن شناکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کامیَل مشارا، کُسال مینڈس، کُسال پیریرا، دھننجیا دے سلوا اور چریتھ آسلنکا شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز آج سے راولپنڈی میں شروع، شاہین کی قیادت میں فتح کی امید
اس کے علاوہ جینتھ لیاناج، کامندو مینڈس، ونیندو ہسارنگا، ڈنیتھ ویلا لیج، مہییش تھیکشانا، دُشن ہیمّنٹھا، ٹریوین میتھیو، دُشمنتا چمیرا، متھییشہ پاتھیرانہ، نُوان تُوشارا اور ایشان ملکنگا کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔














