پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچوں کی ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج شام 7 بجے دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کے حوصلے بلند ہونے کا اظہار کیا ہے۔
Pakistan squad arrives in Sri Lanka and is welcomed in traditional style 🇵🇰🇱🇰✨
📸 @OfficialSLC #SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/p9YhfAD21z
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 5, 2026
سری لنکا کے شہر دمبولا میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھانے کی پوری کوشش کریں گے اور امید ہے کہ نتائج بھی مثبت آئیں گے۔
مزید پڑھیں: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نسیم شاہ کو مہنگی پڑ گئی، آئی سی سی کا بڑا فیصلہ
کپتان نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا کے موسم اور میچ کنڈیشنز سے ہم آہنگی حاصل کرنا ٹیم کے لیے مفید رہے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچوں کی ٹی20 آئی سیریز 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں کھیلی جائے گی۔
📹 Pakistan squad in action! Headshots done ahead of the Sri Lanka T20I assignment 🏏#SLvPAK #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/EBRRjoqOEL
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 6, 2026
پاکستانی 15 رکنی اسکواڈ:
سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ نافع (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان (وکٹ کیپر)، عثمان طارق۔
مزید پڑھیں: بابراعظم اور محمد رضوان کے ون ڈے ریکارڈز پر کھلاڑیوں کا شاندار جشن، ویڈیو وائرل
یاد رہے کہ دمبولا میں گزشتہ 3 روز سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی تھی، جس کے باعث پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن منسوخ کرنا پڑا۔ تاہم آج بارش کا امکان بہت کم ہے، جس سے کھیل کے لیے ماحول بہتر رہنے کی توقع ہے۔














