اسپین میں ایک آن لائن لائیو چیلنج کے دوران منشیات اور شراب کے مبینہ استعمال سے ایک معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کی موت ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سالہ ہسپانوی اسٹریمر سرجیو نئے سال کی رات ایک لائیو اسٹریم کے دوران شدید مقدار میں شراب اور منشیات استعمال کر رہا تھا جہاں ناظرین کی جانب سے رقم ادا کیے جانے پر خطرناک حرکات انجام دی جا رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: 25 سالہ ٹک ٹاکر کی اچانک موت، آخری فون کال پر کیا بات کی تھی؟
اطلاعات کے مطابق اس نے لائیو نشریات کے دوران بڑی مقدار میں وہسکی اور کوکین استعمال کی۔ اسٹریمر کی ہلاکت کے بعد حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایمبولنس پہنچنے سے قبل ہی وہ دم توڑ چکا تھا۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر کی والدہ جو اس کے ساتھ ہی رہتی تھیں انہوں نے اسے فرش پر گھٹنوں کے بل گرے ہوئے پایا اور اس کا سر ایک گدے پر ٹکا ہوا تھا۔ قریب ہی ایک تقریباً خالی وہسکی کی بوتل، انرجی ڈرنکس اور ایک سرخ پلیٹ میں کوکین بھی ملی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
اس کی والدہ، ٹریسا، نے بتایا کہ ’میں رات تقریباً 2 بجے باتھ روم جانے کے لیے اٹھی تو دیکھا کہ اس کے کمرے کا دروازہ تھوڑا کھلا ہوا ہے۔ میں نے اس سے پوچھا کہ وہ کیا کر رہا ہے لیکن اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔ میں اندر جانے کی کوشش کی مگر فرش پر کپڑے یا کوئی اور چیز پڑی تھی جس کی وجہ سے میں داخل نہ ہو سکی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں باہر سے اسے بار بار آواز دیتی رہی مگر وہ خاموش رہا۔ میں دیکھ سکتی تھی کہ وہ بستر پر گھٹنوں کے بل تھا جیسے دعا کر رہا ہو‘۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پُراسرار موت، پولیس نے تحقیقات میں کیا انکشاف کیا؟
اس واقعے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جسے اسپین میں لائیو چیلنج کے نتیجے میں ہونے والی پہلی دستاویزی موت قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ سرجیو خِمینیز کو شہرت اس وقت ملی جب وہ اسٹریمر سائمن پیریز کی ویڈیوز میں نظر آیا جو لائیو اسٹریمز میں منشیات کے استعمال کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس کی موت نے انتہائی آن لائن چیلنجز کے خطرات اور اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کی ذمہ داری پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاک اسٹار کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد موت کی دھمکیاں موصول
یہ واقعہ فرانس کے معروف نوجوان ژاں پورمانوو کی موت کے بعد پیش آیا جو گزشتہ سال اگست میں اسی طرح کے حالات میں ہلاک ہوا تھا۔ 46 سالہ فوجی سابق اہلکار رافائل گراوین جو انٹرنیٹ پر ژاں پورمانوو یا جے پی کے نام سے مشہور تھا اپنی انتہائی آن لائن چیلنجز کے لیے جانا جاتا تھا۔ وہ ایک لائیو نشریات کے دوران تشدد اور نیند سے محرومی کا سامنا کرتے ہوئے ہلاک ہو گیا تھا۔














