وزیراعظم کا دورۂ کوئٹہ، این 25 شاہراہ اور دانش اسکولوں کا افتتاح کریں گے

جمعرات 8 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئے۔

کوئٹہ ایئرپورٹ آمد پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سمیت اراکینِ پارلیمنٹ اور اعلیٰ صوبائی حکام نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان مہاجرین کے لیے ہمیشہ خوش آمدید کہنے والا صوبہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان کی گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ون آن ون ملاقات ہوگی، جس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال اور مجموعی سیاسی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

گورنر بلوچستان وزیراعظم کو صوبے کی تازہ ترین صورتحال اور اہم ترقیاتی اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔

بعد ازاں وزیراعظم وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور ان کی کابینہ سے علیحدہ ملاقات کریں گے، جس میں بلوچستان کی ترقی، عوامی فلاحی منصوبوں اور وفاق و صوبے کے درمیان تعاون کے امور زیرِ غور آئیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ، ’بنیان مرصوص‘ کے دوران مسلح افواج کی کارکردگی کو سراہا

اپنے دورے کے اختتام پر وزیراعظم ڈی ایچ اے میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں وہ این 25 کراچی تا چمن شاہراہ اور دانش اسکولوں کا افتتاح کریں گے۔

ان منصوبوں کو بلوچستان کی معاشی ترقی، تعلیمی بہتری اور عوامی سہولیات میں اضافے کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف مشترکہ کارروائی میں کتنے امریکی فوجی حصہ لے رہے ہیں؟

سونے کے خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری، آج قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

ٹی20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل: جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ مین سے کون اپنا ریکارڈ برقرار رکھ پائے گا؟

جاوید مہانڈری پولیس اہلکار کی فائرنگ سے قتل: ’قاتل کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے‘

فرنس آئل پر کاربن لیوی معطلی کے لیے حکومت کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا امکان

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے