پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی: 7ویں ٹیم ‘حیدر آباد’ 175 کروڑ، 8ویں ٹیم ‘سیالکوٹ’ 185 کروڑ روپے میں فروخت

جمعرات 8 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں پاکستان ایچ بی ایل سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 2 نئی ٹیموں کی نیلامی کے لیے 9 بڈرز میں بولی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں 7ویں ٹیم ‘حیدر آباد’ 175 کروڑ جبکہ 8ویں ٹیم ‘سیالکوٹ’ 185 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔

نیلامی کے پہلے حصے میں ایف کے ایس نے 175 کروڑ روپے کی بولی لگا کر پی ایس ایل کی 7ویں ٹیم خرید لی جس کے بعد ٹیم کے لیے حیدرآباد کا نام چن لیا۔

نیلامی کے عمل کے دوران ایف کے ایس اور آئی ٹو سی گروپس کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ نیلامی کی ابتدائی قیمت ایک ارب 10 کروڑ روپے سے شروع ہوئی۔

بولی کے دوسرے مرحلے میں پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم کو اوزی ڈویلپرز نے 185 کروڑ روپے میں خریدی اور اس ٹیم کے لیے سیالکوٹ شہر کے نام کا انتخاب کیا۔

پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم کی ابتدائی بولی 170 کروڑ روپے رکھی گئی تھی جو 185 کروڑ روپے پر پہنچ کر بند ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل کی 2 نئی فرنچائز کے لیے 10 بولی دہندگان کی فہرست سامنے آگئی

تقریب کے شروع میں نیلامی میں حصہ لینے والے 10 بڈرز اور 6 ممکنہ شہروں کا تعارف کرایا گیا تاہم علی ترین کی نیلامی میں حصہ نہ لینے کے فیصلے کے بعد بڈرز کی تعداد 9 رہ گئی۔

اس کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گھنٹی بجا کر نیلامی کھلنے کا باضابطہ اعلان کردیا جبکہ وسیم اکرم نے آکشنر کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ محسن نقوی نے تقریب کے آخر میں خطاب کرکے بولی جیتنے والے بڈرز کو مبارکباد پیش کی اور پی ایس ایل کی کامیابی پر لیگ اور پی سی بی کے ممبران کی کاؤشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

نیلامی میں بیس پرائز 110 کروڑ روپے رکھا گیا تھا جس پر کم ازکم ایک کروڑ روپے کے اضافے کی شرط رکھی گئی تھی۔

تقریب میں پاکستان شاہین اور ہانک کانگ سکسز کی ٹیمیں بھی شامل ہوئیں جنہیں حالیہ ٹورنمنٹس میں کامیابیوں پر انعامات سے نوازا گیا، شاہین کے لیے 9 کروڑ روپے جبکہ سکسز کے لیے ایک کروڑ 85 لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور وفاقی وزرا سمیت بڑی تعداد میں کھلاڑیوں، بڈرز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

نئی ٹیموں کی شرکت سے پی ایس ایل ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہوگئی ہے، اس سے قبل آخری فرنچائز 2018 میں فروخت کی گئی تھی، جب ملتان سلطانز نیلام ہوئی تھی۔

ایف کے ایس گروپ

ایف کے ایس گروپ، جو جنوب مشرقی ایشیا کی ایک نمایاں کمپنی ہے اور خوراک و زراعت، لاجسٹکس اور پراپرٹی ڈیولپمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں اہم کاروباری مفادات رکھتی ہے، سخت مقابلے پر مشتمل بولی کے عمل کے بعد کامیاب رہی۔

انڈونیشیا میں مضبوط آپریشنل بنیاد رکھنے والا ایف کے ایس گروپ حالیہ عرصے میں کھیلوں کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جانب بھی بڑھا ہے، اور پی ایس ایل کی یہ فرنچائز کرکٹ کی دنیا میں اس کا پہلا باقاعدہ قدم ہے۔

اوزی ڈیویلپرز (ریئل اسٹیٹ)

پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم خریدنے والے اوزی گروپ کے چیئرمین حمزہ مجید ہیں جو ریئل اسٹیٹ اور ڈیویلپمنٹ میں سرگرم ہے اور کھیل اور تفریحی اثاثوں میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔

یہ گروپ آسٹریلیا میں قائم ہے تاہم گزشتہ 2 سالوں سے پاکستان میں بھی کاروبار کا آغاز کرچکا ہے۔ اس گروپ کے لیے کھیلوں میں سرمایہ کاری کا یہ پہلا موقع ہے۔

علی ترین کا پی ایس ایل فرنچائز نیلامی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

ملتان سلطانز کے سابق مالک نے اعلان کیا ہے کہ غور و فکر کے بعد انہوں نے اور ان کے خاندان نے آج ہونے والی پی ایس ایل فرنچائز نیلامی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کے ساتھ ان کا سفر صرف ایک کرکٹ ٹیم کی ملکیت تک محدود نہیں تھا بلکہ یہ جنوبی پنجاب کی نمائندگی اور اس خطے کو آواز دینے کی کوشش تھی، جو طویل عرصے تک نظر انداز ہوتا رہا۔ یہی مقصد ان کے تمام فیصلوں اور اقدامات کی بنیاد رہا۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل: نئی فرنچائزز کی خریداری کے لیے 2 بولی دہندہ سامنے آگئے

انہوں نے واضح کیا کہ اگر وہ مستقبل میں پی ایس ایل میں واپس آئے تو اس کی وجہ بھی وہی ہوگی، کیونکہ جنوبی پنجاب ان کے دل کے قریب ہے اور وہی ان کا گھر ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جب ملتان کی ٹیم فروخت کے لیے پیش کی جائے گی تو وہ اس کے لیے تیار ہوں گے۔ آخر میں تمام بولی دہندگان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ امید ہے سب سے زیادہ جرات مندانہ آواز رکھنے والا مالک کامیاب ہوگا۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر کا خطاب

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کی ایک دہائی چیلنجز اور کامیابیوں پر مشتمل تھی، ہم اپنی بقا کی جنگ نہیں لڑ رہے بلکہ ترقی کر رہے ہیں۔

انہوں نے پی ایس ایل کی ٹیموں، کھلاڑیوں، اسپانسرز، فرنچائز اور شائقین کا شرکا ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل آج ان کی وجہ سے دنیا کے بہترین لیگس میں شامل ہے۔

نیلامی میں شامل بڈرز کا تعارف

اس سے قبل بولی لگانے کے اہل 10 گروپس کی تصدیق کردی گئی تھی۔ کامیاب فرنچائزز پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں حصہ لیں گی، جو 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک شیڈول ہے۔

انویرکس (تجدیدی توانائی)

انویرکس سولر انرجی، پاکستان کی معروف تجدیدی توانائی کمپنی، پی ایس ایل کی سابقہ اسپانسر شپ اور کارپوریٹ شراکت کے ساتھ نئے فرنچائز کے حصول کی خواہشمند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی توسیع کی جانب اہم پیشرفت، 2 نئی ٹیموں کے لیے 10 بولی دہندگان شارٹ لسٹ

او زیڈ گروپ/اوزی ڈیویلپرز (ریئل اسٹیٹ)

او زیڈ گروپ، جس کے چیئرمین حمزہ مجید ہیں، ریئل اسٹیٹ اور ڈیویلپمنٹ میں سرگرم ہے اور کھیل اور تفریحی اثاثوں میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔

وی جی او ٹیل (ٹیکنالوجی)

کراچی کی موبائل ٹیکنالوجی کمپنی وی جی او ٹیل، سی ای او نوید گابا کی قیادت میں، پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی تجارتی اہمیت میں دلچسپی رکھتی ہے۔

جاز (ٹیلی کام)

ٹیلیکوم کمپنی جاز، جو حالیہ سیزنز میں پی ایس ایل کی بڑی اسپانسر اور اسٹریٹیجک پارٹنر رہی ہے، نے بھی بولی کے لیے نامزدگی حاصل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت، اہم پیشرفت سامنے آگئی

ڈی ایس ایم ترین گروپ (کاروبار/کھیل)

سابق ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین کی قیادت میں، ترین گروپ دوبارہ پی ایس ایل میں فرنچائز کی ملکیت کے لیے دلچسپی رکھتی تاہم انہوں نے بولی سے قبل نیلامی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا۔

آئی ٹو سی (فِن ٹیک)

عالمی فِن ٹیک پلیٹ فارم آئی ٹو سی، امریکی مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت عامر ویئن کے زیر قیادت، پیمنٹ اور بینکنگ ٹیکنالوجی میں مہارت کے ساتھ بین الاقوامی سرمایہ کاری کی نمائندگی کرتا ہے۔

ویلی ٹیک (میڈیا اور فِن ٹیک)

ویلی ٹیک، میڈیا اور فِن ٹیک کے شعبوں میں سرگرم، پی ایس ایل کے پلیٹ فارم سے ڈیجیٹل انگیجمنٹ بڑھانے کے خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فرنچائزز کو فی ایڈیشن 85 کروڑ روپے کی ضمانت

پریزم ڈیویلپرز اینڈ ایکسچینج آن (ریئل اسٹیٹ/ٹیکنالوجی)

پریزم ڈیویلپرز نے ایکسچینج آن کے ساتھ مل کر ریئل اسٹیٹ اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

کنگز مین گروپ (سرمایہ کاری)

کنگز مین گروپ، ایک سرمایہ کاری ہاؤس، فرنچائز ملکیت کو پاکستان کے ٹی 20 کرکٹ کے طویل مدتی اثاثے کے طور پر دیکھتی ہے۔

ایم نیکسٹ انک (ٹیکنالوجی اور اختراع)

ایم نیکسٹ انک ٹیکنالوجی اور اختراع سیکٹر کی نمائندگی کرتی ہے جو کھیلوں کے پلیٹ فارمز کو برانڈنگ اور ترقی کے لیے دیکھ رہے ہیں۔

بولی کے کامیاب گروپس اور ہوم سٹیز

بولی میں کامیاب گروپس نئے فرنچائز کے حقوق حاصل کریں گے اور پی سی بی کی منظور شدہ فہرست میں شامل شہروں میں سے اپنا ہوم سٹی منتخب کریں گے، جن میں راولپنڈی، فیصل آباد، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جرمن شہریت کے ساتھ پاکستانی پاسپورٹ کی اجازت، پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوہری شہریت کا تاریخی معاہدہ

کیا پاکستان کے مسائل کا واحد حل ٹیکنوکریٹس ہیں، ماضی میں ٹیکنوکریسی کیوں ناکام رہی؟

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ذمہ دار وہ خود ہیں، ترجمان حکومت سندھ مصطفیٰ بلوچ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘