پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کیا پیغام دیا؟

جمعہ 9 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے دو نئی ٹیموں کی نیلامی کا عمل کامیابی سے مکمل ہوگیا، جس کے بعد لیگ میں شامل ٹیموں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ نیلامی کے دوران ٹیم حیدرآباد 175 کروڑ روپے جبکہ آٹھویں ٹیم سیالکوٹ 185 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔

پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے خوشی اور جوش کا اظہار کیا ہے۔ قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آؤ جی حیدرآباد اور سیالکوٹ۔ ہماری اپنی لیگ پی ایس ایل ہر سال بڑھتی جا رہی ہے اور مزید بڑی ہوتی جا رہی ہے۔

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے کامیاب نیلامی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے نئی ٹیموں کے مالکان، او زی گروپ کے چیئرمین حمزہ مجید چوہدری اور امریکا میں قائم ایف کے ایس گروپ کو بھی مبارکباد پیش کی۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ لیگ کا 8 ٹیموں تک پھیلنا خوش آئند ہے، حیدرآباد اور سیالکوٹ کو خوش آمدید۔ انہوں نے آخر میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بھی شاندار نیلامی پر پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ لیگ کا 8 ٹیموں تک پھیلنا پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے حیدرآباد اور سیالکوٹ کی فرنچائزز کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔

قومی ٹیم کے سابق کوچ اظہر محمود کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی آج ہونے والی نیلامی میں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ کامیاب بولیوں کے ذریعے شائقین کے لیے نئے شہروں کو لیگ میں جگہ ملی۔

 ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 برسوں میں پی ایس ایل کی 3 مختلف ٹیموں کی نمائندگی کرنے کے بعد مجھے یقین ہے کہ اس سے مقابلہ مزید سنسنی خیز اور دلچسپ ہو جائے گا۔

پی سی بی کے سابق چیئرمین اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا کہ بولی کے مرحلے میں شاندار نتیجہ سامنے آیا ہے، پی ایس ایل فیملی میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔

واضح رہے کہ نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد پی ایس ایل میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل آخری فرنچائز 2018 میں فروخت کی گئی تھی، جب ملتان سلطانز لیگ کا حصہ بنی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘