پنجاب: امراض قلب کے مریضوں کے لیے خوشخبری، ہر ضلعی اسپتال میں جدید کارڈیک کیتھ لیب

ہفتہ 10 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب کے ہر ضلع میں کارڈیک کیتھ لیب پروجیکٹ کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت جھنگ، میانوالی اور روہڑی میں کیتھ لیب جلد فعال کر دی جائیں گی۔ فیز ٹو کے تحت بھکر، چکوال، حافظ آباد، خانیوال، منڈی بہاؤالدین، راجن پور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی کیتھ لیبیں فنکشنل ہوں گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ’میگنیفیسنٹ پنجاب‘ میگا ٹورسٹ منصوبہ کیا ہے؟

کیتھ لیب میں انجیوگرافی، انجیوپلاسٹک اور پرائمری پی سی آئی کی سہولت دستیاب ہوگی، جس سے ہارٹ ایمرجنسی کی صورت میں 60 سے 90 منٹ کے اندر مریض کی جان بچائی جا سکے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مریضوں کو دور دراز کے بڑے شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ضلعی کارڈیالوجی سینٹرز میں انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ اور تربیت یافتہ عملہ تعینات کرنے کے اقدامات بھی شروع کیے جا رہے ہیں، جبکہ ڈاکٹرز کے لیے سپیشل پے پیکیج بھی متعارف کروایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بناؤں گی، مریم نواز کا تعلیمی اداروں کے باہر کیمرے نصب کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ہر ضلع میں قائم جدید ترین کیتھ لیب عالمی ایس او پیز کے مطابق امراض قلب کا بہترین علاج فراہم کرے گی، ہسپتالوں میں رش کم ہوگا اور ہیلتھ کیئر سسٹم میں نمایاں بہتری آئے گی۔ مریم نوازشریف نے وعدہ کیا کہ پنجاب کے ہر شہری کو معیاری اور جدید علاج کی سہولت ان کے دہلیز پر فراہم کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp