سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کی نئی چانسری عمارت کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دونوں ممالک میں اتفاق
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خانے کی نئی چانسلری عمارت کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی، سعودی حکام، پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور قونصل خانے کے افسران نے شرکت کی۔
Deputy Prime Minister / Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 inaugurated new chancery building of the Consulate General of Pakistan in Jeddah today. The ceremony was attended by Ambassador Ahmed Farooq, Consul General Syed Mustafa Rabbani, Saudi dignitaries,… pic.twitter.com/M4E6EyWeLS
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) January 10, 2026
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے قونصل خانے کی کارکردگی کو سراہا اور سعودی حکومت کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی کے حکومتی عزم کو دہرایا اور قونصل خانے کے تمام امور نئی چانسلری میں منتقل کرنے کی منظوری بھی دی۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئی عمارت سے مغربی سعودی عرب میں مقیم 18 لاکھ پاکستانیوں کو بہتر اور جدید قونصلر سہولیات میسر آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج جدہ میں شروع میں ہوگا، اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے
افتتاحی تقریب کے دوران قومی پرچم کشائی، شجرکاری، فیتہ کاٹنے، یادگاری تختی کی نقاب کشائی، پاکستان اور سعودی عرب کے لیے دعائیں اور نئی عمارت کی خصوصیات پر مبنی ویڈیو پریزنٹیشن بھی پیش کی گئی۔














