نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار آج رات(بروز جمعہ) سعودی عرب روانہ ہوں گے، جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس 10 جنوری 2026 کو جدہ میں منعقد ہوگا، جبکہ اجلاس کا دورانیہ 9 سے 11 جنوری 2026 تک رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس، وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی شرکت
دفتر خارجہ کے مطابق اس غیر معمولی اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے نام نہاد صومالی لینڈ خطے کو تسلیم کرنے کے فیصلے کے اثرات اور مضمرات پر غور کیا جائے گا۔
Deputy Prime Minister & Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 will leave tonight for Saudi Arabia to attend the Extraordinary Meeting of the OIC Council of Foreign Ministers tomorrow, 10 January 2026 at Jeddah.
He will also hold bilateral meetings with…
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) January 9, 2026
اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ صومالی لینڈ کے معاملے پر پاکستان کا واضح اور دوٹوک مؤقف پیش کریں گے۔
دورے کے موقع پر سینیٹر محمد اسحاق ڈار او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، ان ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی امور، باہمی تعاون کے فروغ اور مشترکہ دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
🔊PR No.1️⃣1️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
Curtain Raiser: Deputy Prime Minister/Foreign Minister to Attend Extraordinary Session of OIC Council of Foreign Ministers in Jeddah 9-11 January, 2026 https://t.co/RFQcqOHx9H
🔗⬇️ pic.twitter.com/bx2JLLj3PS— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) January 9, 2026
یہ بھی پڑھیں: غزہ کی صورتحال: سعودی عرب نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس طلب کر لیا
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان او آئی سی کے پلیٹ فارم پر مسلم دنیا کو درپیش اہم سیاسی و سفارتی چیلنجز پر مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا اور صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے متعلق اپنے اصولی مؤقف کو بھرپور انداز میں اجاگر کرے گا۔












