گوگل میپس کی سیٹنگز اسکرین نئے ڈیزائن کے ساتھ متعارف

اتوار 11 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے گوگل میپس کی سیٹنگز اسکرین کو نئے ڈیزائن کے ساتھ متعارف کرانا شروع کردیا ہے، جو طویل عرصے بعد ایپ کے اس حصے میں بڑی تبدیلی سمجھی جا رہی ہے۔ نیا ڈیزائن فی الحال محدود صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے اور پکسل فونز پر بیٹا ورژن میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: گوگل میپس میں جیمنی اے آئی نے اسسٹنٹ کی جگہ لے لی

نئی سیٹنگز اسکرین کو سادہ اور منظم انداز میں ترتیب دیا گیا ہے، جس میں آپشنز کو سات بڑے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، تاکہ صارفین کے لیے نیویگیشن آسان ہو سکے۔

اہم تبدیلی یہ ہے کہ گوگل میپس سے سائن آؤٹ کا بٹن اب نمایاں جگہ پر موجود ہے، جبکہ پہلے صارفین کو نیچے تک اسکرول کرنا پڑتا تھا۔ اس کے علاوہ سیٹنگز بند کرنے کے لیے اوپر بائیں کونے میں موجود بیک ایرو کی جگہ اوپر دائیں جانب “X” بٹن دے دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عوام کے ہاتھوں گوگل میپس ٹیم کی پٹائی، مگر کیوں؟

گوگل نے کچھ آپشنز کو بھی بہتر طریقے سے متعلقہ مینو میں منتقل کیا ہے، تاہم مجموعی ڈیزائن میں اب بھی میٹیریل تھری ایکسپریسیو اسٹائل مکمل طور پر شامل نہیں کیا گیا، حالانکہ گوگل کی دیگر ایپس میں یہ ڈیزائن پہلے ہی موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ہمارے پاس ابھی کئی سرپرائزز باقی ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا کو انتباہ

پورٹ قاسم پر تیل بردار جہاز کی ہنگامی برتھنگ شروع،مزید 2 جہاز جلد پاکستان پہنچیں گے

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان