جدہ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اتوار 11 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بنگلہ دیش کے مشیر برائے خارجہ امور ایم توحید حسین نے ملاقات کی ہے، دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور توحید حسین کا رابطہ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ ایم توحید حسین سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

فریقین نے دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی گفتگو کی، جس میں اعلیٰ سطحی روابط، تجارت اور تعلیمی تعاون کو خصوصی اہمیت حاصل رہی۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب سے گیمبیا جائیں گے

اس موقع پر علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بحری دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

یومِ یکجہتی کشمیر سے قبل مقبوضہ کشمیر میں ’تھینک یو پاکستان‘ کے پوسٹرز آویزاں

لاہور: بسنت کی آمد پر ٹریفک پولیس کی تیاریاں، 7 لاکھ موٹرسائیکلوں پر سیفٹی راڈز نصب

سینیئر اداکار راشد محمود یوٹیوبرز پر برس پڑے، قانونی کارروائی کی دھمکی دیدی

اسلام آباد نہیں آرہے، 8 فروری کو ہر چوک ڈی چوک ہو گا، پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی

ویڈیو

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا قبائل کے ہمراہ اسلام آباد مارچ کا اعلان، مقصد کیا ہے؟

دریائے راوی کی زمین پر بننے والے رہائشی منصوبے ختم کیے جائیں، راوی بچاؤ تحریک کا مطالبہ

لاہور میں بسنت کی تیاریاں جاری، پتنگوں سے پہلے ان کی قیمتیں آسمان پر

کالم / تجزیہ

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟

بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ رو رہے تھے