قطر: سابق بھارتی نیوی افسر کی جاسوسی کے الزام میں دوبارہ گرفتاری

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قطر میں سابق بھارتی نیوی افسر کمانڈر پرنندو تیواری کو جاسوسی کے الزام میں ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ (MEA) نے اس گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ وزارت کے مطابق یہ گرفتاری دسمبر 2025 میں ایک عدالتی فیصلے کے بعد عمل میں آئی۔

وزارتِ خارجہ کا مؤقف

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے میڈیا کو بتایا کہ پرنندو تیواری کو گزشتہ ماہ ایک ایسے مقدمے میں گرفتار کیا گیا جو قطر میں کافی عرصے سے چل رہا تھا۔ اس کیس میں کئی اور افراد بھی گرفتار ہیں، تاہم وہ بھارتی شہری نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا ’بھارتی سفارت خانہ تیواری اور ان کے اہلِ خانہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔ گرفتاری عدالتی فیصلے کے بعد ہوئی ہے اور چونکہ معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے، اس لیے اس سے زیادہ تبصرہ مناسب نہیں۔‘

2022 میں پہلی گرفتاری کا پس منظر

واضح رہے کہ پرنندو تیواری کو اگست 2022 میں قطر میں پہلی مرتبہ گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت ان کے ساتھ بھارتی نیوی کے مزید 7 سابق افسران کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔ اس وقت وہ بھارتی بحریہ کے 7 دیگر سابق اہلکاروں کے ساتھ ایک نجی دفاعی نوعیت کی کمپنی دہرہ گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز میں کام کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے قطر میں بھارتی آئی ٹی انجینیئر جاسوسی کے الزام میں گرفتار

میڈیا رپورٹس اور دیگر ذرائع کے مطابق ان آٹھوں افراد پر جاسوسی کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جن کا تعلق مبینہ طور پر دفاعی نوعیت کے کام اور ممکنہ طور پر حساس فوجی ٹیکنالوجی سے جوڑا گیا۔

سزائے موت اور بھارت کا ردِعمل

اکتوبر 2023 میں قطری عدالت نے ان تمام 8 سابق بھارتی نیوی اہلکاروں کو سزائے موت سنائی تھی، جس پر بھارت نے شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے فیصلے کو انتہائی چونکا دینے والا قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے  اسرائیل کے لیے جاسوسی ثابت ہونے پر قطر نے بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنا دی

بھارتی حکومت کی سفارتی مداخلت کے بعد فروری 2024 میں ان آٹھوں افراد کو رہا کر دیا گیا۔

7 اہلکار وطن واپس، تیواری قطر میں روک لیے گئے

رہائی کے بعد 7 سابق نیوی اہلکار بھارت واپس آ گئے تھے، تاہم پرنندو تیواری کو قطر میں ہی رکنے کا حکم دیا گیا کیونکہ ان کے خلاف کچھ اضافی الزامات کے تحت قانونی کارروائی جاری تھی۔

معاملہ تاحال عدالت میں

وزارتِ خارجہ کے مطابق پرنندو تیواری کا کیس اب بھی عدالت میں زیرِ سماعت ہے اور اسی وجہ سے بھارتی حکومت اس پر مزید تفصیلات فراہم نہیں کر رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز