ٹانک: پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 5 اہلکار شہید

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں گومل بازار روڈ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بکتر بند گاڑی تھانہ گومل سے ٹانک کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں گومل بازار روڈ پر دھماکے کا نشانہ بنی۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ بکتر بند گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے اہلکاروں میں تھانہ گومل کے ایڈیشنل ایس ایچ او اسحاق خان بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: لیویز فورس کو قانونی طور پر بلوچستان پولیس میں ضم کردیا گیا

واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، جبکہ شہداء کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

صدر مملکت اور وفاقی وزیرداخلہ کی ٹانک دھماکے کی مذمت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کی بہادری اور وطن کی خدمت کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے۔

یہ بھی پڑھیے: 2 ہزار کلو بارودی مواد کیس میں گرفتار 3 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

وفاقی وزیرداخلہ نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پولیس کے بہادر جوانوں نے اپنا آج قوم کے پُرامن کل پر قربان کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں اور پوری قوم ان کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

محسن نقوی نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اسلام آباد سانحہ، پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کی ناکامیوں پر استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!