پی ٹی آئی نے 8 فروری کو پھر فساد کا پروگرام بنا لیا، عظمیٰ بخاری کا دعویٰ

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو ممکنہ فساد کے لیے پروگرام تیار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: صوبائی وزیر شفیع جان کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، سیکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ پی ٹی آئی کی سیاست عوام کو اکسانے اور فساد پھیلانے پر مرکوز ہے اور یہ پارٹی دہشت گردی یا افراتفری سے پیچھے نہیں ہٹتی۔

انہوں نے ریڈیو پاکستان پر حملے کی فارنزک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں شامل افراد کے چہرے اور آواز کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی، اور پی ٹی آئی کے افراد اپنے جرم کو تسلیم نہیں کرتے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہاکہ مہاتما گاندھی کے فلسفے کے مطابق پارٹی کے کسی بھی رکن کی دہشت گردی میں ملوث ہونے کی صورت میں قوم سے معافی مانگنا لازمی ہے، اور اب 9 مئی کے فوٹیجز سامنے آ چکے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ سہیل آفریدی نے کراچی میں میڈیا کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے فتنہ و فساد پیدا کیا، اور مزار قائد پر جناح ہاؤس کو آگ لگانے کے واقعے پر بھی ممکنہ معافی مانگی گئی ہوگی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج میں اب اجتماعی استخارہ ہوگا، شیرافضل مروت کا طنز

واضح رہے کہ 8 فروری کو عام انتخابات کے 2 سال مکمل ہونے پر پی ٹی آئی نے احتجاج کا اعلان کیا ہے، جبکہ عمران خان نے پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں غیر مسلم تارکینِ وطن رمضان کیسے گزاریں؟

پاک افغان سرحد پر کشیدگی: چمن میں ایمرجنسی نافذ، طبی مراکز ہائی الرٹ

پنجاب سیف جیلز پراجیکٹ اور ملاقات ایپ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال

ویڈیو

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟