پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے احتجاج کے باعث حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس 2026 واپس لے لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں، جس کے بعد آرڈیننس واپس لینے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئین کے آرٹیکل 89 (2) کے تحت آرڈیننس واپس لینے کی ایڈوائس دی۔
پیپلزپارٹی کا قومی اسمبلی میں احتجاج رنگ لے آیا
وزیر اعظم نے اسپشل اکنامک زون آرڈیننس واپس لے لیا pic.twitter.com/9fRjtZSWTe
— MA Muntazir (@MaqsoodMuntzir) January 12, 2026
مزید پڑھیں: سیاسی کشیدگی: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل حل کرنے پر اتفاق
واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے صدر مملکت آصف زرداری کے دستخطوں کے بغیر اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس 2026 جاری کرنے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا تھا، جبکہ آئینی معاملے پر مشاورت کے لیے بلاول بھٹو نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی بلا لیا تھا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے ارکان نے ایوان چھوڑ سے واک آؤٹ کیا، تاہم اس دوران وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ انہیں اس عمل سے روکتے رہے۔
صدر مملکت کی منظوری کے بغیر آرڈیننس جاری کئیے جا رہے ہیں،پیپلز پارٹی ایسی قانون سازی کی مخالفت کرتی ہے، پیپلز پارٹی نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا pic.twitter.com/KxzBKidUN1
— Tayyab Khan (@TayyabKhanARY) January 12, 2026
نوید قمر نے کہاکہ قانون سازی اس ایوان کی بنیادی ذمہ داری ہے، لیکن پہلی مرتبہ حکومت نے ایک ایسا آرڈیننس نافذ کر دیا جو صدر کی توثیق کے بغیر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس قانون کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور اس صورتحال میں وہ ایوان کا حصہ نہیں رہیں گے۔
اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کے ارکان سوشل میڈیا پر چلنے والی باتوں کو سیریس لینے کے بجائے میری بات سن لیں۔ انہوں نے واضح کیاکہ حکومت صدر کی توثیق کے بغیر آرڈیننس کو نوٹیفائی نہیں کرے گی۔
مزید پڑھیں: اتحادیوں میں دراڑ: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس جاری ہونے کے بعد پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا تھا جو کل دوپہر ہونا تھا، تاہم اب وزیراعظم نے آرڈیننس واپس لے لیا ہے۔














