شاہد خاقان عباسی پارٹی قیادت سے مستعفی؟ ابہام اب بھی باقی ہے

بدھ 1 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم شاید خان عباسی نے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفی نہیں دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفی دینے سے متعلق تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارٹی پوزیشن سے استعفے کے معاملے پر کسی میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے خبر زیر گردش ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو پارٹی کا نائب صدر بنائے جانے پر نالاں ہیں اور انہوں نے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ترجمان اور مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما محمد زبیر نے اس خبر کی  تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان نے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، وہ پارٹی کے ورکر ہیں اور بڑے رہنما ہیں، مجھے نہیں لگتا نائب صدر کا عہدہ چھوڑنے سے انہیں کوئی فرق پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان نے بطور سینئر نائب صدر استعفیٰ دیا ہے جس کی تصدیق مریم اورنگزیب نے بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم شاید خاقان عباسی کے استعفے کے حوالے سے چلنے والی خبر میں درست خبر یہ ہے کہ انہوں نے استعفی نہیں دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم