زارا نور عباس کی والدین بننے کے احساسات پر مبنی جذباتی پوسٹ نے مداحوں کا دل چھولیا ہے۔
پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے حال ہی میں والدین بننے کے تجربے اور خاص طور پر ماں بننے کے سفر پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے، جس نے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا۔
یہ بھی پڑھیں: زارا نور عباس بیٹی کا چہرہ مداحوں سے کیوں چھپا رہی ہیں؟
خاموشی اور عہدِ وفا میں اپنی اداکاری سے پہچان بنانے والی زارا نور عباس نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک جذباتی تحریر شیئر کی، جس میں انہوں نے ماں بننے کی مشکلات بیان کی اور خوشی کا اظہار کیا۔
زارا نور عباس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی نہ تو ان کا کیریئر ہے، نہ گھر اور نہ ہی کمائی گئی دولت، بلکہ وہ بے خوابی کی راتیں ہیں جو انہوں نے گزاریں، وہ ننھے ہاتھ ہیں جو انہوں نے تھامے، وہ ہنسی، آنسو اور وہ گلے لگانا ہے جس نے انہیں اندر سے شفا دی۔
ان کے اس پیغام کو مدرہُڈ کے حقیقی احساسات کی عکاسی قرار دیا جا رہا ہے، ان کی اس تازہ پوسٹ نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی اور والدین بننے کے سفر میں پیش آنے والی جذباتی کیفیات کو خوب سراہا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری کی بھانجی زارا نور عباس دوسری مرتبہ ماں بن گئیں
مداحوں کا کہنا ہے کہ اس پوسٹ میں زارا نور عباس نے پیرنٹنگ کے چیلنجز اور اس سے جڑی خوشیوں کو نہایت سادگی اور سچائی سے بیان کیا ہے۔
واضح رہے کہ زارا نور عباس نے دسمبر 2017 میں ؤ اداکار اسد صدیقی سے شادی کی تھی۔ 2021 میں ایک المناک اسٹیلبرتھ کے تجربے کے بعد مارچ 2024 میں ان کے ہاں بیٹی نورِ جہاں صدیقی کی پیدائش ہوئی، جسے وہ اپنی زندگی کی ایک بڑی نعمت قرار دیتی ہیں۔
گزشتہ ماہ زارا نور عباس نے اپنی شادی کی 8ویں سالگرہ بھی منائی، جس موقع پر انہوں نے اپنے شوہر کے لیے محبت بھرا نوٹ تحریر کیا۔ اس پیغام میں انہوں نے ازدواجی زندگی کے سفر کو ایک خوبصورت رولر کوسٹر قرار دیتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے جڑے رہنے پر فخر کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’میری بیٹی کی ویڈیوز ڈیلیٹ کریں‘ زارا نور عباس صارفین پر برہم
پروفیشنل محاذ پر زارا نور عباس اس وقت ڈراما سیریل ایک جھوٹی کہانی میں سینیئر اداکار محب مرزا کے ساتھ جلوہ گر ہیں۔ شاندار اداکاری کے باعث وہ ایک بار پھر ناظرین اور ناقدین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہورہی ہیں۔














