بشری انصاری کی بھانجی زارا نور عباس کے گھر رحمت آگئی، بیٹے کے بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی اسد صدیقی اور زارا نور عباس نے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے دی۔
مزید پڑھیں
زارا نور عباس اور ان کے شوہر اسد صدیقی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ آج ہم بطور اماں ابا یہ اعلان کرتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔ ہمارے گھر بیٹی پیدا ہوئی ہے۔
اداکاراسد صدیقی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی نومولود بیٹی کا نام نورِ جہاں صدیقی رکھا ہے۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ آپ سب ہماری بیٹی اور ہمیں اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری سمیت مداحوں نے جوڑی کو مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کیا اور نورِ جہاں صدیقی کو دعائیں دی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی اسد صدیقی اور زارا نور عباس کی شادی 2017 میں ہوئی تھی۔ زارا اور اسد صدیقی کے ہاں اس سے قبل بیٹے اورنگزیب کی پیدائش ہوئی جو کچھ پیچیدگیوں کے سبب انتقال کرگیا تھا۔
نومبر 2023 میں زارا نور عباس نے سوشل میڈیا پر اپنے حاملہ ہونے سے متعلق اعلان کیا تھا۔