زارا نور عباس بیٹی کا چہرہ مداحوں سے کیوں چھپا رہی ہیں؟

بدھ 28 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زارا نورعباس ایک انتہائی باصلاحیت اور مقبول پاکستانی اداکارہ ہیں، وہ کئی پاکستانی ڈراموں میں جلوہ گر ہوئی ہیں، ان کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں دیوار شب، عہد وفا، زیبیش، بادشاہ بیگم، اسٹینڈ اپ گرل اور جھوم ہیں۔

زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی نے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی، دونوں کے ہاں رواں برس مارچ میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا انہوں نے نورجہاں صدیقی نام رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری کی بھانجی زارا نور عباس دوسری مرتبہ ماں بن گئیں

زارا نور عباس اور اسد صدیقی اپنے چھوٹے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں، وہ اکثر خوبصورت تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں لیکن دونوں کبھی اپنی بیٹی کا چہرہ دنیا کے سامنے نہیں لاتے۔

حال ہی میں اداکارہ زارا نورعباس نے اپنی بیٹی نور جہاں کے ساتھ تصویریں شیئر کیں تاہم تصاویر میں بیٹی کا چہرہ نہیں دِکھایا، انہوں نے ان تصاویر کو دل دہلا دینے والا کیپشن بھی دیا اور اپنی بیٹی کا چہرہ دنیا سے چھپانے کی وجہ بتائی۔

زارا نور عباس نے لکھا ’ یہ اس کی بیماری کے دنوں کے لیے ہے، جب اس کی طبیعت ٹھیک نہ ہو۔ اور دیر رات اور صبح سویرے۔ وہ لمحات جہاں میں اپنے اردگرد کی ہر چیز کی حساسیت کھو دیتی ہوں، صرف وہ (بیٹی) اہمیت رکھتی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: زارا نور عباس کو اللہ کے گھر کی پھر یاد ستانے لگی، گزشتہ سال کی تصاویر شیئر کردیں

اداکارہ مزید لکھتی ہیں کہ وہ سوچتی تھیں کہ وہ  صرف اپنی ماں اور باپ کے لیے خاص جذبات رکھتی ہیں اور یہ جذبات کبھی کسی اور کے لیے محسوس نہیں کریں گی، لیکن بیٹی کے لیے جذبات سب سے بڑھ کرہیں۔

’آپ کے لیے سب سے زیادہ پرجوش ہوں، آپ تمام امکانات سے ماورا ہو، میں آپ کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہوں اور ہمیشہ کروں گی، آپ مجھے یہ سب کرنے کے لیے استقامت، ہمت اور طاقت دیتی ہیں، مجھے منتخب کرنے کے لیے آپ کا شکریہ، مجھے آپ سے پیار ہے نور جہاں۔‘

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ زارا نور اہل فلسطین کے حق میں بول پڑیں

انہوں نے اپنی بیٹی کا چہرہ مداحوں کو نہ دِکھانے کا راز بھی فاش کیا اور بتایا کہ وہ نظر بد کی وجہ سے اپنی بیٹی کا چہرہ نہیں دکھا رہی ہیں۔ ’نظر بد کی وجہ سے دنیا کو آپ کی تصویر نہیں دِکھاتی، براہِ کرم صرف امّاں کو ہی برداشت کریں جس کی کوئی فوٹو شاپ، باڈی ایڈیٹنگ نہیں کی جاتی ہے کیونکہ میں اپنے جسم کی قدر کرتی ہوں اور مجھے اپنی بیٹی کا خیال ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی