الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے اُن تمام اراکین کو ہدایت کی ہے جنہوں نے تاحال اپنے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع نہیں کرائے کہ وہ آج 15 جنوری 2026 تک اپنے گوشوارے لازمی طور پر جمع کرائیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ گوشوارے الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 137 کے تحت مجوزہ فارم B پر جمع کروانا لازم ہے۔
آج مہلت ختم، کل سے رکنیت معطل
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اگر مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہ کرائے گئے تو 16 جنوری 2026 سے متعلقہ اراکینِ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکانِ پارلیمان کو الیکشن کمیشن کا آخری نوٹس
یہ اقدام انتخابی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
دفاتر رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے
گوشواروں کی وصولی کے عمل کو آسان بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ (کہسار بلاک) کے دفاتر آج رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے تاکہ اراکین بروقت اپنے گوشوارے جمع کرا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی اراکینِ پارلیمنٹ کو معطلی کا خطرہ، الیکشن کمیشن نے خبردار کردیا
اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات جمع کرانا کیوں ضروری؟
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات جمع کرانا ایک آئینی اور قانونی تقاضا ہے، جس کا مقصد عوامی نمائندوں کے مالی معاملات میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔














