امید ہے کہ امیگرنٹ ویزا کی معمول کی پراسیسنگ جلد بحال ہو جائے گی، پاکستان دفتر خارجہ

جمعرات 15 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا جلد ہی امیگرنٹ ویزا پراسیسنگ بحال کر دے گا، جبکہ حالیہ معطلی کو واشنگٹن کی جانب سے امیگریشن پالیسی کے داخلی جائزے کا حصہ قرار دیا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے جمعرات کو ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان نے امریکا کی جانب سے امیگرنٹ ویزا پراسیسنگ معطل کرنے سے متعلق رپورٹس دیکھی ہیں۔ ان کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر ایک مختصر بیان کے ذریعے بتایا ہے کہ امیگرنٹ ویزا پراسیسنگ کے نظام کا اندرونی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

واضح رہے کہ امریکا نے بدھ کو پاکستان سمیت 74 ممالک کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیسنگ 21 جنوری سے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہ اقدام ان خدشات کے باعث کیا گیا ہے کہ بعض ممالک سے آنے والے تارکینِ وطن سرکاری فلاحی پروگراموں پر انحصار کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک یہ یقین نہ ہو جائے کہ نئے مہاجرین امریکی عوام کے وسائل پر بوجھ نہیں بنیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہے تاکہ مزید تفصیلات حاصل کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ارتقائی عمل ہے جس پر نظر رکھی جا رہی ہے اور پاکستان کو امید ہے کہ امیگرنٹ ویزا کی معمول کی پراسیسنگ جلد بحال ہو جائے گی۔

امیگرنٹ ویزا پراسیسنگ کی معطلی کے باعث ہر سال امریکا جانے کے خواہش مند ہزاروں پاکستانیوں کے سفر، تعلیم اور ملازمت کے منصوبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ توقع ہے کہ امریکا میں پاکستانی قونصل خانے آئندہ دنوں میں متاثرہ درخواست گزاروں کو رہنمائی فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کا ویزا بانڈ پالیسی کا دائرہ مزید وسیع، وینزویلا سمیت 25 نئے ممالک فہرست میں شامل

یہ اقدام امریکا کے پبلک چارج رول سے منسلک بتایا جا رہا ہے، جس کے تحت یہ جانچا جاتا ہے کہ آیا کوئی تارکِ وطن حکومتی امداد پر انحصار کرے گا یا نہیں۔ اگرچہ ماضی میں بھی ویزا سروسز معطل کی جاتی رہی ہیں، تاہم حکام کے مطابق اس بار اس اقدام کا دائرہ غیر معمولی حد تک وسیع ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ویزا سروسز کی بحالی کے لیے کوئی حتمی ٹائم لائن نہیں دی، تاہم کہا ہے کہ جائزہ مکمل ہونے کے بعد متعلقہ ممالک کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں، قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دوں گا، چوہدری سالک حسین

پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو عالمی امن کے لیےسنگین خطرہ قرار دے دیا

قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان کی ناقابلِ شکست ڈبل سینچری، پشاور کی فیصل آباد کے خلاف گرفت مضبوط

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں شکست کی اصل وجہ ایران جنگ، مہنگائی اور ٹرمپ کی اسرائیل پالیسی کو قرار دےدیا

ویڈیو

پشاور میں 11 ہزار مین ہولز کے ڈھکن غائب، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں، انتظامیہ فنڈز کی منتظر

مڈٹرم انتخابات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پالیسی کیا ہوگی؟

فوڈ سبسڈی پروگرام سے ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید، خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا پیکیج منظور

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا