صدر آصف علی زرداری اور بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات، سیکیورٹی اور انسداد دہشتگردی تعاون پر تبادلہ خیال

جمعرات 15 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر آصف علی زرداری سے بحرین کے وزیر داخلہ کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری بحرین کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

ملاقات میں صدر زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ محسن نقوی میرے بیٹے بلاول کے بعد دوسرے بیٹے کی مانند ہیں۔ بحرینی وزیر داخلہ نے بھی محسن نقوی کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے میں ان کی خدمات کو اجاگر کیا۔

دونوں رہنماؤں نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات اور منظم جرائم کے خلاف حکمت عملی پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:صدر آصف علی زرداری کی کربلا میں روضۂ امام حسینؓ اور حضرت عباسؑ پر حاضری

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کی شراکت داری نہ صرف دوطرفہ تعلقات کے لیے اہم ہے بلکہ یہ علاقائی سلامتی کے نقطہ نظر سے بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘