کراچی ایئر پورٹ سے ابوظہبی جانے والی ملزمہ کے ٹرالی بیگ سے 5 کلو ہیروئن برآمد

ہفتہ 27 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ابوظہبی جانے والی ملزمہ کے ٹرالی بیگ سے 5 کلو ہیروئن جبکہ پاک افغان بارڈر سے خیبر کے رہائشی 5 ملزمان سے 111 کلو چرس برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی مین سُپر ہائی وے کے قریب کراچی کی رہائشی خاتون اور مرد سے 4 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔ افغانستان سے پاکستان بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پاک افغان سرحد سے خیبر کے رہائشی 5 ملزمان سے 111 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق باچا خان ایئرپورٹ سے لندن جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 7 ہزار 640 نشہ آور گولیاں جبکہ کوئٹہ کچلاک بائی پاس کے قریب غیر آباد مکان میں چھپائی گئی 49 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

اے این ایف اہلکاروں نے اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب خیبر کے رہائشی ملزم سے ایک کلو ہیروئن جبکہ اسلام آباد ای الیون میں لاہور کے رہائشی ملزم سے 70 نشہ آور گولیاں بھی برآمد کرلیں۔ گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟