آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں پروموشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب عمران ارشد کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 15 افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی سال 2025 میں خطرناک مجرمان کے خلاف بڑی کارروائیاں، لاکھوں اشتہاری گرفتار
اجلاس میں 8 سینیئر اسکیل اسٹینوگرافرز کو پرائیویٹ سیکریٹری کے عہدے پر ترقی دی گئی، جبکہ 04 سیئر اسکیل اسٹینوگرافرز میں سے ایک کو ریگولر بنیادوں پر اور 03 کو آفیشیٹنگ بنیادوں پر کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں پروموشنز کا سلسلہ جاری،ایڈیشنل آئی جی پنجاب عمران ارشد کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس، میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 15 افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی، 8 سینئر سکیل سٹینو گرافرز کو پرائیویٹ سیکرٹری… pic.twitter.com/zfbcVaomI6
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) January 15, 2026
اسی طرح 07 سپرنٹنڈنٹس کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی، جن میں ایک سپرنٹنڈنٹ کو ریگولر بنیادوں پر، ایک کو آفیشیٹنگ اور 05 کو آفیشیٹنگ بنیادوں پر کام جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کے اہلکار کا سریلی آواز میں عارفانہ کلام، سکھ یاتریوں کو رُلا دیا
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ مزید تندہی، ایمانداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔














