پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے اعلان کیا ہے کہ کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی کے لیے ہفتہ وار 3 دن پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
پی اے اے کے مطابق پہلا آپریشنل فلائٹ F-162، جو 199 مسافروں کو لے کر صبح 4 بجکر 32 منٹ پر کراچی کے لیے روانہ ہوئی، کامیابی کے ساتھ پرواز مکمل کر گئی۔
کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی کی پروازوں کا آغاز۔ کراچی کے لیے ہفتہ وار 3 دن فلائٹس آپریٹ ہونگی۔ آج پی ایف 162 ایک سو ننانوے مسافروں کو لیکر 4 بجکر 32 منٹ پر کراچی روانہ ہوئی۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی@KulAalam @KhawajaMAsif pic.twitter.com/ttN8XxPKaS
— Media Talk (@mediatalk922) January 16, 2026
کوئٹہ سے کراچی کے لیے یہ پروازیں پیر، بدھ اور جمعہ کو آپریٹ ہوں گی، جبکہ افتتاحی ائیر سیال فلائٹ 180 مسافروں کو لے کر صبح 3 بجکر 15 منٹ پر کراچی سے کوئٹہ پہنچی تھی۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایران ایئر کی پہلی پرواز کا خیر مقدم
پی اے اے نے مسافروں کو پروازوں کی معلومات حاصل کرنے اور ٹکٹ بکنگ کے لیے متعلقہ ذرائع استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔














