جنید صفدر اور شانزے علی روحیل کی شادی، جاتی عمرہ میں جشن کا سماں، تقریبات کا آغاز

ہفتہ 17 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے نواسے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی تقریب مہندی کی صورت میں رات گئے جاتی عمرہ میں منعقد ہوئی، جس میں قریبی رشتہ داروں، عزیز و اقارب اور دونوں خاندانوں کے معزز افراد نے شرکت کی۔

جنید صفدر اور شانزے علی روحیل کی مہندی کی تقریب جاتی عمرہ میں سجائی گئی، جہاں شریف خاندان اور شیخ روحیل اصغر فیملی کے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کو روایتی اور خوشگوار انداز میں منعقد کیا گیا، جس میں معروف رقاص وہاب شاہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ وہاب شاہ نے مہندی کے فنکشن میں پرفارم کیا، جسے شرکا نے خوب سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

مہندی کی تقریب میں تقریباً 350 مہمانوں کے لیے ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ کھانوں کی تیاری میں شریف خاندان کی جانب سے روایتی اور دیسی ذائقوں کو ترجیح دی گئی۔ مہمانوں کی تواضع سوپ، چکن دم پورہ، دال گوشت، آلو گوشت، وائٹ رائس، باربی کیو، گاجر کا حلوہ اور دال کے حلوے سے کی گئی۔

شادی کی تقریبات کے شیڈول کے مطابق جنید صفدر کی بارات آج 17 جنوری کو دوپہر ایک بجے لیک سٹی جائے گی، جس میں شریف خاندان اور قریبی عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے۔ بارات کے موقع پر تقریباً 400 مہمانوں کے لیے ضیافت رکھی گئی ہے۔

جنید صفدر کا ولیمہ 18 جنوری کو جاتی عمرہ فارمز میں منعقد ہوگا، جس میں 800 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ولیمے کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی و صوبائی وزراء اور دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی رائے تقسیم

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

ایسے حالات بھی پیدا ہو سکتے ہیں کہ نئے صوبے کے لیے 2 تہائی اکثریت کی شرط ہی ختم ہو جائے، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

ویڈیو

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی رائے تقسیم

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

ایسے حالات بھی پیدا ہو سکتے ہیں کہ نئے صوبے کے لیے 2 تہائی اکثریت کی شرط ہی ختم ہو جائے، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟