مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

بدھ 14 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، شادی کارڈ کے مطابق ولیمہ کی تقریب 18 جنوری 2026 کو جاتی امرا میں منعقد ہوگی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف بھی دسمبر میں اپنے نواسے جنید صفدر کی شادی کے سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ دبئی روانہ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی تیاریوں کی خبریں سامنے آ رہی تھیں۔ جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر پھر دلہا بننے کو تیار، دلہن کون ہے؟

شیخ روحیل اصغر نے بتایا تھا کہ ان کی پوتی کی شادی  16، 17، 18 جنوری کو ہو گی، شادی عوام قسم کا جلسہ نہیں ہوگی، دلہا، دلہن کی مہندی کی تقریب جاتی امرا میں ہوگی، بارات لیک سٹی میں ہوگی جبکہ ولیمہ بھی جاتی امرا میں ہوگا۔

یاد رہے کہ جنید صفدر کی اس سے قبل شادی معروف کاروباری شخصیت سیف الرحمان کی صاحبزادی سے ہوئی تھی، جو اکتوبر 2023 میں طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: تبلیغی اجتماع ایک ہفتے کے لیے کیوں ملتوی کیا گیا؟

ورلڈ بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا سے نکال کر مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ گروپ میں شامل کیوں کیا؟

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا مذاکرات کے بعد پاکستان کی تیز ترین سفارتکاری، قیام امن کے لیے کن عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، رابطے کیے؟

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار