پی ایس ایل 11، محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے معاوضے میں اضافہ اور آکشن کی تجویز دیدی

ہفتہ 17 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل کے گورننگ کونسل اجلاس میں کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے، ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کی آکشن کروانے اور دو نئی ٹیموں کو یکساں مواقع دینے پر زور دیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن رواں برس 26 مارچ سے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی نئی ٹیم سیالکوٹ کا کپتان کون ہوگا؟ حمزہ مجید نے بتادیا

پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تمام 8 فرنچائزز کے نمائندگان کے علاوہ پی سی بی اور پی ایس ایل کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کی بھرپور وکالت کی اور ٹیم مالکان کو مشورہ دیا کہ جیسے ٹیموں کی مارکیٹ ویلیو بڑھ رہی ہے، ویسے ہی کھلاڑیوں کے معاوضے میں بھی اضافہ ہونا چاہیے تاکہ انہیں ان کے ہنر کے مطابق مناسب فائدہ مل سکے۔

چیئرمین نے کھلاڑیوں کی بھی ٹیموں کی طرح آکشن کروانے کی تجویز پیش کی اور کہا کہ پی ایس ایل 11 کے ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کو کھلی نیلامی کے ذریعے منتخب کیا جائے، جس سے کھلاڑی اپنی مرضی سے ٹیم منتخب کر سکیں۔

محسن نقوی نے 2 نئی ٹیموں کو کھلاڑی چننے کے لیے یکساں مواقع دینے پر بھی زور دیا، جبکہ ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں پرانی ٹیموں کی جانب سے کھلاڑیوں کی ری ٹینشن پر بحث متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی نئی پی ایس ایل ٹیموں کے مالکان سے ملاقات، کامیاب بولی پر مبارکباد

اجلاس کے آغاز میں چیئرمین اور تمام شرکا نے سیالکوٹ اور حیدرآباد کی نئی ٹیموں کے مالکان کو خوش آمدید کہا اور نئی ٹیموں کی کامیاب نیلامی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر لیگ کی ترقی اور ارتقا کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

اجلاس میں پی ایس ایل 11 کے شیڈول، ڈرافٹ، کھلاڑیوں کی براہِ راست سائننگ، اور آکشن کے امتزاج پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لیگ کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا، اور شائقین، کھلاڑی اور تمام اسٹیک ہولڈرز لیگ کے نئے دور کے لیے پرجوش ہیں۔

اجلاس کے اختتام پر ایک ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جو آئندہ ہفتے ایجنڈا آئٹمز پر مزید غور کرے گا، جس کے بعد ضرورت پڑنے پر گورننگ کونسل کا اجلاس دوبارہ طلب کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد