اپنے غیر معمولی جسمانی خدوخال کے باعث ’برازیلین پوپائی‘ کے نام سے مشہور باڈی بلڈر آرلندو ڈی سوزا انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 55 برس تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرلندو ڈی سوزا 13 جنوری کو برازیل کی ریاست پرنامبوکو کے شہر ریسیفے میں انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: غیر معمولی ذہین اور پینٹنگ کی شوقین جاپانی چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی
ویٹ لفٹر اپنے طاقتور اور بھاری بھرکم بازوؤں کے باعث خاصے بدنام بھی ہوئے، جب ان کے بائسپس کا گھیر حیران کن طور پر 29 انچ ریکارڈ کیا گیا، جس نے میڈیا میں خاصی توجہ حاصل کی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ڈی سوزا دسمبر سے گردوں کی خرابی کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔
Brazilian Bodybuilder Known as "Popeye" Dies at 55. Arlindo de Souza, the Brazilian bodybuilder famously nicknamed "Popeye" for his massive 29-inch biceps, has passed away at the age of 55. pic.twitter.com/ExILMd0il9
— Okavango News 247™ (@OkvangoEvlution) January 15, 2026
ان کے بھانجے ڈینس گومز ڈی لونا کے مطابق پہلے ایک گردہ فیل ہوا، جبکہ کرسمس کے آس پاس دوسرا گردہ بھی ناکارہ ہوگیا تھا۔
بعد ازاں ان کے پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا اور ہیمو ڈائلیسس شروع کرنے سے قبل ہی انہیں دل کا دورہ پڑ گیا۔
اگرچہ سرکاری طور پر تاحال موت کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ ان کی موت متعدد اعضا کی ناکامی کے باعث ہوئی۔
مزید پڑھیں: جرمنی میں درجنوں بھیڑیں سپر مارکیٹ میں گھس گئیں، گراسری اسٹور میں توڑپھوڑ
آرلندو ڈی سوزا نے 2000 کی دہائی میں ٹی وی پروگرامز میں اپنی انتہائی عضلاتی ساخت کی نمائش کے ذریعے شہرت حاصل کی۔













