کراچی میں 100 سے زائد بچوں سے بدفعلی کرنے والے ملزمان کیسے گرفتار ہوئے؟

ہفتہ 17 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی پولیس ایسٹ انویسٹگیشن ون نے رواں سال کی سب سے بڑی کارروائی میں بچوں سے زیادتی میں ملوث مرکزی ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی انویسٹگیشن عثمان سدوزئی کے مطابق مرکزی ملزم عمران نے 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کی، ٹیم نے متاثرہ بچےکی نشاندہی پر ٹیپوسلطان میں کارروائی کی، گرفتار ملزمان میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بچیوں سے زیادتی کے ملزم پر عدالت کے احاطے میں تشدد

ایس پی انویسٹگیشن کے مطابق 2020 سے 2025 کے دوران کراچی پولیس کے پاس بچوں سے بدفعلی کی 7 شکایات رپورٹ ہوئی تھیں، مختلف اضلاع سے رپورٹ ہونیوالے کیسزمیں ڈی این اے ایک ہی شخص کا ملا تھا۔

پولیس آفیسر نے بتایا کہ 6 سال سے الگ کیسز میں ایک ہی ڈی این اے ملنے پر تفتیش کا دائرہ وسیع کیا گیا، تمام کیسز میں 12 سے 13 سال کے لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ایک کیس میں بچے سے 2 سے زائد افراد نے زیادتی کی۔

ایس پی عثمان سدوزئی کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے 6 جنوری کو اس ضمن میں تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی، ٹیم ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کی سربراہی میں بنائی گئی تھی، ٹیم نے 11 روز کے اندر مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم عمران منظورکالونی کا رہائشی ہے اور پنکچرکی مرمت کا کام کرتا ہے، اور اس نے 6 سال میں درجنوں بچوں سے زیادتی کا اعتراف کیا، عمران نے تمام بچوں کو ملیرندی کے قریب لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: درجنوں بچوں سے زیادتی کے مرتکب شخص سے متعلق نئے انکشافات سامنے آگئے

عثمان سدوزئی کے مطابق عمران بچوں کو موٹرسائیکل کا لالچ دے کر ساتھ لے جاتا تھا، درج شدہ تمام 7 مقدمات میں ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا تھا، 3 کیسز میں بچوں نے ملزم عمران کو شناخت کرلیا، جبکہ ایک کیس میں بچے نے عمران اور ساتھی وقاص خان کو بھی پہچانا۔

ملزم عمران ایک بچے کو وقاص کے ساتھ سرجانی بھی لے گیا تھا، بچے نے شور مچایا تو دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بچوں سے زیادتی کے کیسز کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کا مرتکب شخص گرفتار، ویڈیوز برآمد، این سی آر سی کا شدید ردعمل

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے کراچی میں بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کی گرفتاری کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک صرف 7 متاثرین سامنے آئے ہیں، پولیس باقی متاثرین کو تلاش کرے اور شواہد کی بنیاد پر کیس عدالت میں لےجایاجائے۔

’مجھے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی پیشرفت رپورٹ دی جائے، حکومت سندھ کیلیے بچوں سے زیادتی ناقابل قبول ہے، بچوں کے تحفظ کیلیے حکومت سندھ نے کئی اقدامات کیے ہیں، پولیس ملزمان کو سزا دلوانے کےلیے بھرپور اقدامات کرے، شہر میں کسی درندے کی کوئی جگہ نہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں