ثنا خان کا شوبز چھوڑنے اور خفیہ شادی سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

ہفتہ 17 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی سابق اداکارہ ثنا خان نے شوبز چھوڑنے اور اپنی ذاتی زندگی میں آنے والی بڑی تبدیلیوں پر ایک بار پھر کھل کر گفتگو کی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ رشمی ڈیسائی کے ساتھ ایک گفتگو میں ثنا خان نے بتایا کہ شوبز سے کنارہ کشی اور شادی کا پورا سفر انہوں نے دانستہ طور پر نجی رکھتے ہوئے عوامی توجہ سے دور رہنے کو ترجیح دی۔

ثنا خان نے بتایا کہ 2020 میں، جب ان کا کیریئر عروج پر تھا، انہوں نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا۔

ان کے مطابق اس فیصلے کی بنیاد انسانیت کی خدمت اور اپنے خالق کے احکامات پر عمل کرنا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے اسلامی اسکالر مفتی انس سید سے شادی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: آخری سفر پر جانے سے پہلے جنید جمشید نے کیا کہا، اہلیہ نے پہلی مرتبہ بتادیا

انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی شادی انتہائی رازداری میں انجام پائی اور اس حوالے سے صرف ان کے والدین کو ہی علم تھا۔

ثنا خان کے مطابق نکاح طے ہونے کے بعد بھی دلہے کا نام کسی کو معلوم نہیں تھا، یہاں تک کہ مہندی لگاتے وقت مہندی لگانے والی نے جب دلہے کا نام پوچھا تو انہوں نے نام خالی چھوڑنے کو کہا۔

ثنا خان نے واضح کیا کہ شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کسی دباؤ یا شوہر کے کہنے پر نہیں بلکہ ان کی اپنی اندرونی تبدیلی کا نتیجہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وہ خود کو ایک بالکل مختلف انسان بنتے ہوئے محسوس کر رہی تھیں اور یہ تبدیلی ان کی ذاتی خواہش تھی، البتہ ان کے شوہر نے اس راستے میں ان کی رہنمائی ضرور کی۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ ثنا خان نے خطروں کے کھلاڑی میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟

آن لائن تنقید اور اس تاثر کو بھی ثنا خان نے سختی سے مسترد کیا کہ ان کے شوہر نے ان کے فیصلوں پر اثر ڈالا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو ’برین واش‘ نہیں کیا جا سکتا،۔ ’اصل تلاش اندرونی سکون کی ہوتی ہے، کیونکہ دولت، شہرت اور عزت کے باوجود انسان آخرکار سکون ہی ڈھونڈتا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ وقت کے ساتھ انہوں نے زندگی کے کئی اہم سبق سیکھے، جس کے بعد وہ اپنے شوہر کے رشتے کو بے حد اہمیت دیتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ وہ ان سے بہتر ساتھی کبھی نہیں پا سکتیں۔

ان کے بقول یہ فیصلہ مشکل ضرور تھا، مگر انہوں نے پورے یقین کے ساتھ اسے اختیار کیا۔

مزید پڑھیں: ’آپ مالدیپ میں عبایا پہن کر بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں’

ثنا خان نے یہ بھی بتایا کہ ان کے قریبی رشتہ دار بھی شادی سے لاعلم تھے اور جب پہلی بار ان کے شوہر کو مسجد میں دیکھا گیا تو اہلِ خانہ حیران رہ گئے۔

شادی کے انتظامات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ مہندی کے علاوہ نکاح، رہائش، کھانے اور ولیمے سمیت تمام اخراجات ان کے شوہر نے خود برداشت کیے۔

دوسری جانب اداکارہ زرین خان نے بھی حال ہی میں ثنا خان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ شوبز میں کام کے دوران بھی مذہبی رجحان رکھتی تھیں۔

زرین خان کے مطابق ایمان انسان اور خدا کے درمیان ایک ذاتی تعلق ہے، جسے دکھانے کی ضرورت نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے