تعلیم، صحت اور اسکل ڈیولپمنٹ: بنگلہ دیش میں پاکستانی سماجی کارکن کا فلاحی مشن

اتوار 18 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد سماجی کارکن انوار خان بنگلہ دیش میں کیمپس میں رہنے والے غریب اور محروم افراد کی زندگی بدلنے کے مشن پر کام کررہے ہیں، جہاں وہ تعلیم، صحت، صاف پانی اور اسکل ڈیولپمنٹ کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

وی نیوز کے پروگرام ’صحافت اور سیاست‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انوار خان نے بتایا کہ ان کی فیملی نے 1947 میں انڈیا سے پاکستان ہجرت کی، بعد ازاں 1971 کے بعد وہ پاکستان منتقل ہوئے اور پھر امریکاچلے گئے۔ 2004 میں ایک مضمون کے ذریعے انہیں معلوم ہوا کہ ہزاروں لوگ آج بھی بنگلہ دیش کے کیمپس میں بنیادی سہولیات کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: 1971 سے 2025 تک: 50 سال بعد پاکستان اور بنگلہ دیش پھر ایک دوسرے کے ساتھ

انوار خان کے مطابق جولائی 2004 میں بنگلہ دیش کے دورے کے دوران کیمپس کی ابتر صورتحال نے انہیں جھنجھوڑ کر رکھ دیا، جہاں محدود جگہ میں درجنوں افراد رہنے پر مجبور تھے، صاف پانی، تعلیم اور صحت کی سہولیات ناپید تھیں اور بیشتر افراد اسٹیٹ لیس زندگی گزار رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اسی پس منظر میں انہوں نے دوستوں کے ساتھ مل کر ایک فلاحی مشن کا آغاز کیا، جس کا بنیادی فوکس تعلیم رکھا گیا۔ ’تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جو اس کمیونٹی کو باعزت زندگی کی طرف لے جا سکتی ہے۔‘

انوار خان نے کہاکہ ان کی تنظیم یوتھ ڈیولپمنٹ اور امپاورمنٹ پر بھی کام کررہی ہے، جس کے تحت نوجوانوں کو لیڈرشپ اور وژن دیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے قائم کردہ تھنک ٹینک میں اس وقت بنگلہ دیش بھر سے 650 سے زیادہ رضاکار شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صحت، صاف پانی اور سینیٹیشن کے منصوبوں پر بھی کام کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں کیمپس میں بیماریوں کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، تاہم ان کا مرکزی ہدف آج بھی تعلیم اور اسکل ڈیولپمنٹ ہے۔

انوار خان کے مطابق کیمپس کے بچے آج بنگلہ دیش کی معروف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ متعدد طلبہ چین، جاپان، ترکیہ، ملائیشیا اور پاکستان میں بھی زیرِ تعلیم ہیں۔

’حال ہی میں فاسٹ یونیورسٹی پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے، جس کے تحت ہر سال قریباً 10 طلبہ کو پاکستان میں تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔‘

انہوں نے کہاکہ اوورسیز اسکالرشپس کے ذریعے بچوں کو مکمل اور جزوی مالی معاونت دی جا رہی ہے، جبکہ بچھڑے ہوئے خاندانوں کو دوبارہ ملانے میں بھی مدد فراہم کی جا رہی ہے، جہاں 50 سال بعد خاندانوں کی ملاقاتیں جذباتی مناظر میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔

انوار خان کا کہنا تھا کہ ان کا حتمی مقصد بنگلہ دیش میں قائم کیمپس کا مکمل خاتمہ ہے۔ ان کے مطابق کیمپس بچوں کے مستقبل کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اور تعلیم، امپاورمنٹ اور ڈیولپمنٹ کے ذریعے ہی اس مسئلے کا مستقل حل ممکن ہے۔

سیاسی سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے قریب آنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار اور توحید حسین کا رابطہ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

’دو الگ ریاستیں ہونے کے باوجود بھائی چارہ، دوستی اور باہمی تعاون وقت کی ضرورت ہے‘۔

انوار خان نے عالمی برادری اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس مشن میں شامل ہوں تاکہ آنے والے برسوں میں کیمپس کی زندگی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں