آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

پیر 19 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے 17 رکنی مضبوط اور متوازن اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سیریز ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کی حتمی تیاریوں کا حصہ ہوگی، جس کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ٹی20 سیریز کا آغاز 29 جنوری کو ہوگا، جبکہ دوسرے اور تیسرے میچز 31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلے جائیں گے۔ تینوں میچز لاہور میں ہوں گے۔

مچل مارش کپتان، تجربہ اور نوجوانوں کا امتزاج

تجربہ کار آل راؤنڈر مچل مارش کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔ اسکواڈ میں ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین اور جوش انگلس شامل ہیں، جو حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کا بھی حصہ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان-آسٹریلیا ٹی20 کے لیے میچ کے اوقات تبدیل، اب میچ کب شروع ہوں گے؟

اس سیریز کے لیے چند نمایاں کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے، جن میں پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ اور نیتھن ایلس شامل ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق یہ تمام کھلاڑی یا تو انجری سے واپسی کے مرحلے میں ہیں یا ان کا ورک لوڈ مینیج کیا جا رہا ہے تاکہ ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے مکمل فٹ ہوں۔

بگ بیش کے اسٹارز کو موقع

بگ بیش لیگ (BBL) کے فائنلز کے آغاز کے باعث کچھ کھلاڑی اپنی فرنچائزز کی مہم مکمل ہونے کے بعد اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

نوجوان فاسٹ بولر مہلی بیئرڈمین اور ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر جیک ایڈورڈز کو شاندار بگ بیش پرفارمنس کا صلہ ملا ہے۔ دونوں کھلاڑی اب تک انٹرنیشنل سطح پر ڈیبیو نہیں کر سکے، تاہم اس سے قبل بھارت کے خلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر، آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری

چیئرمین سلیکٹرز جارج بیلی نے کہا کہ یہ سیریز اُن کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے جو ٹیم میں شمولیت کے قریب ہیں، اور ان نوجوانوں کے لیے بھی جنہیں ہم مستقبل کے لیے اہم سمجھتے ہیں۔ پاکستان میں ورلڈ کپ اسکواڈ کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ ان کے لیے قیمتی ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہلی بیئرڈمین پہلے بھی کئی بار قومی ٹیم کے ماحول کا حصہ رہ چکے ہیں، جبکہ جیک ایڈورڈز نے گزشتہ سال سڈنی میں بھارت کے خلاف ون ڈے میچ کے لیے اسکواڈ جوائن کیا تھا۔

آسٹریلیا کا 17 رکنی اسکواڈ

مچل مارش (کپتان)، شان ایبٹ، زیویئر بارٹلیٹ، مہلی بیئرڈمین، کوپر کونولی، بین ڈوارشوئس، جیک ایڈورڈز، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہنیمن،
مچ اوون، جوش فلپ، میتھیو رینشا، میٹ شارٹ، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زیمپا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟