محبت کے جھانسے میں کروڑوں کا دھوکا، سافٹ ویئر انجینیئر کو لڑکے نے کیسے لوٹا؟ چونکا دینے والے انکشافات

پیر 19 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈیا کی جنوبی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک 29 سالہ سافٹ ویئر انجینئر خاتون کو شادی اور کاروباری شراکت داری کا جھانسہ دے کر 1.53 کروڑ روپے سے زائد کی رقم سے مبینہ طور پر دھوکہ دیا گیا۔

 پولیس کے مطابق ملزم پہلے سے شادی شدہ ہے اور اس کی بیوی سمیت اہلِ خانہ اس منظم فراڈ میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سولر پینلز کا اربوں کا فراڈ، تاجروں کے پیسے کس نے ہڑپ کیے؟

متاثرہ خاتون نویہ شری جو وائٹ فیلڈ کی رہائشی ہیں، کی ملاقات مارچ 2024 میں اوکّلیگا میٹرمنیل ویب سائٹ کے ذریعے وجے راج سے ہوئی۔ ملزم نے خود کو VRG انٹرپرائزز کا مالک بتایا اور دعویٰ کیا کہ اس کے پاس کروڑوں روپے مالیت کے کاروبار، گاڑیاں، زمین اور بنگلورو کے پوش علاقوں راجاجی نگر اور سداشیو نگر میں جائیدادیں ہیں۔

 اس نے 2019 کے ایک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) کیس سے متعلق ضمانتی احکامات بھی دکھائے اور اپنے اثاثوں کی مالیت 715 کروڑ روپے بتا کر متاثرہ خاتون کا اعتماد حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی نے شہری کو لاکھوں کے فراڈ سے کیسے بچایا؟

ولیس کے مطابق ملزم نے نویہ شری سے شادی کا وعدہ کیا اور اپریل 2024 میں بینک اکاؤنٹ کے مسئلے کا بہانہ بنا کر ابتدا میں 15 ہزار روپے ادھار لیے۔ بعد ازاں اس نے کاروبار میں سرمایہ کاری کے نام پر متاثرہ خاتون، اس کے دوستوں اور اہلِ خانہ سے بڑی رقوم حاصل کیں۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے اپنے والد جو خود کو ریٹائرڈ تحصیلدار ظاہر کرتے تھے اور دیگر اہلِ خانہ کے ذریعے متاثرہ خاندان کا اعتماد مزید مضبوط کیا۔ ملزم کے والد نے مبینہ طور پر VRG انٹرپرائزز کے چیک جاری کر کے رقم کی واپسی کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی آسان کاروبار اسکیم میں کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون کے دوستوں نے مختلف مراحل میں 66 لاکھ اور 23 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی، جبکہ بعد میں ملزم نے عدالتی کیس کا حوالہ دے کر اپنے بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے کا دعویٰ کیا اور عدالتی دستاویزات دکھا کر متاثرہ خاتون کے والدین سے بھی تقریباً 30 لاکھ روپے حاصل کیے۔

 دسمبر 2024 سے فروری 2025 کے دوران متاثرہ کے والد نے 10.5 لاکھ روپے اور والدہ نے اپنی ریٹائرمنٹ کی رقم سمیت 18 لاکھ روپے دیے۔ اس کے علاوہ زیورات گروی رکھ کر 10 لاکھ روپے اور بہن بھائیوں سے 5 لاکھ روپے بھی لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ ہیکنگ اور سائبر فراڈ سے بچاؤ، پی ٹی اے کی صارفین کو ہشیار رہنے کی ہدایت

جب متاثرہ خاتون رقم کی واپسی کے لیے ملزم کے گھر پہنچی تو انکشاف ہوا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے اور جس خاتون کو اس نے اپنی بہن بتایا تھا، وہ دراصل اس کی بیوی ہے جس سے اس کی شادی کو تین سال ہو چکے ہیں اور ان کا ایک بچہ بھی ہے۔

شکایت کے مطابق ملزم نے مختلف بینک اکاؤنٹس کے ذریعے مجموعی طور پر 1 کروڑ 75 لاکھ 66 ہزار 890 روپے وصول کیے، جن میں سے صرف 22 لاکھ 51 ہزار 800 روپے واپس کیے گئے، جبکہ 1 کروڑ 53 لاکھ 15 ہزار 90 روپے تاحال ادا نہیں کیے گئے۔ رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر متاثرہ خاتون اور اس کے دوستوں کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ڈیجیٹل گرفتاری‘ کے نام پر شہری سے 51 لاکھ روپے کا فراڈ

پولیس نے ملزم وجے راج، اس کے والد اور بیوی کے خلاف دھوکہ دہی، مجرمانہ سازش اور مجرمانہ دھمکیوں کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ممکنہ ملزمان کے کردار کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب