چیٹ جی پی ٹی نے شہری کو لاکھوں کے فراڈ سے کیسے بچایا؟

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک 77 سالہ بھارتی ریٹائرڈ شہری کو چیٹ جی پی ٹی کے الرٹ نے اس وقت مزید مالی نقصان سے بچا لیا جب وہ اسٹاک مارکیٹ میں جعلی سرمایہ کاری اسکیم کا شکار ہوا اور اسے 67.10 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

رپورٹس کے مطابق نومبر 2025 میں متاثرہ شخص سے کچھ افراد نے خود کو آئی آئی ایف ایل ویلتھ مینجمنٹ کے نمائندے ظاہر کیا اور اسے ’پری-IPO الاٹمنٹس میں مدد‘ فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ متاثرہ شخص کو معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد 5 لاکھ روپے کی ابتدائی رقم جمع کروانے کے لیے کہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی صارفین کیا تلاش کرتے ہیں؟ اوپن اے آئی کا بڑا انکشاف

بعد ازاں اسے بتایا گیا کہ اسے ICICI پرڈینشیل AMC کے 150 شیئرز الاٹ کیے گئے ہیں، جس میں 80,000 روپے کا منافع دکھایا گیا۔ متاثرہ شخص مزید سرمایہ کاری کے لیے آمادہ ہو گیا اور 23.10 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی جس کے بعد اسے 2.24 لاکھ شیئرز 45 روپے فی شیئر کی قیمت پر الاٹ کیے گئے جو اس کی اصل درخواست سے زیادہ تھے۔

جب اس نے اضافی شیئرز کی قیمت ادا کرنے سے قاصر ہونے کا اظہار کیا، تو دھوکہ بازوں نے 36.79 لاکھ روپے کا قرض 13 فیصد سود کی شرح پر پیش کیا، جس کے بدلے میں اسے 42 لاکھ روپے واپس کرنے کا کہا گیا۔ متاثرہ شخص نے اس قرض کی پیشکش قبول کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: ’اپنے دوست کو کیسے قتل کروں؟‘، چیٹ جی پی ٹی سے مدد مانگنے پر نوجوان گرفتار

اسی دوران متاثرہ شخص نے چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ یہ ایک جعلی تنظیم ہے اور اس کے خلاف متعدد شکایات موجود ہیں۔

بنگلور سائبر کرائم پولیس اسٹیشن نے کیس درج کرتے ہوئے IT ایکٹ 2000 کی دفعات 66C (شناخت کی چوری) اور 66D (کمپیوٹر وسائل کے ذریعے دھوکہ دہی) اور بھارتیہ نیاۓ سنہیتا کی دفعات 318(4) اور 319(2) کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی