ڈراما دشت کی شوٹنگ: ایوب کھوسو کا عتیقہ اوڈھو کے ساتھ رومانوی سین پر تبصرہ

پیر 19 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سینیئر اداکار ایوب کھوسو نے اپنی ساتھی اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر 3 دہائیوں بعد روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں: عتیقہ اوڈھو اب کس کی ہیروئن بننا چاہتی ہیں؟

66  سالہ ایوب کھوسو، جو کافی عرصے سے اسکرین سے دور تھے، حال ہی میں ٹاک شو پروگرام ’زبردست‘ میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور مختلف اداکاراؤں کے ساتھ کام کے تجربات پر کھل کر گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران ایوب کھوسو نے مشہور ڈراما سیریل ’دشت‘ میں عتیقہ اوڈھو کے ساتھ کام کرنے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں رومانوی مناظر کی شوٹنگ کے دوران ذاتی نوعیت کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایوب کھوسو نے کہا کہ ہم ایک ڈراما سیریز ’دشت‘ کر رہے تھے، جس میں میں نے ایک سخت مزاج قبائلی کردار ادا کیا تھا۔ میرے حلیے کی وجہ سے لوگ سمجھتے ہیں کہ میں بہت سخت انسان ہوں۔

مزید پڑھیے: ’شوہر سے تعلقات خراب ہونے کا ذکر کرنے پر عتیقہ اوڈھو کو کتنے رشتوں کی آفرز آئیں؟

انہوں نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ ’دشت‘ میں عتیقہ اوڈھو کے ساتھ ایک رومانوی سین تھا جسے فلماتے وقت مجھے بہت دقت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلوچوں میں رومان کا تصور مختلف ہوتا ہے جبکہ ہدایتکار طارق معراج کا رومانس کا تصور بہت گہرا اور شاعرانہ تھا۔

ایوب کھوسو کے ان ہلکے پھلکے تبصروں پر تاحال عتیقہ اوڈھو کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ کی ماں کا کردار کرنے کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

واضح رہے کہ ایوب کھوسو گزشتہ تقریباً 4 دہائیوں سے پاکستانی میڈیا انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور انہوں نے ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلمی دنیا میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ وہ ’خدا کے لیے‘، ’ویلکم ٹو کراچی‘ سمیت کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم