افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا، چینی شہری سمیت 7 افراد ہلاک

پیر 19 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغان دارالحکومت کابل کے علاقے شہرِ نو میں ہونے والے دھماکے میں 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک چینی نژاد مسلم شہری اور 6 افغان شہری شامل ہیں۔

دھماکا شہرِ نو میں واقع ایک چینی ریسٹورنٹ کے کچن کے قریب ہوا، جسے چینی مسلم شہری عبدالماجد اور افغان شہری عبدالجبار مشترکہ طور پر چلا رہے تھے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین تاحال نہیں ہو سکا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق شہرِ نو وہ علاقہ ہے جہاں غیر ملکیوں کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے اور اسے کابل کے نسبتاً محفوظ ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp