کوئٹہ: پرنس روڈ پر حلیم کمپلیکس میں خوفناک آتشزدگی، سینکڑوں دکانیں متاثر

منگل 20 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

۔

کوئٹہ کے مرکزی تجارتی علاقے پرنس روڈ پر واقع حلیم کمپلیکس میں بدھ کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 4 منزلہ پلازہ، جس میں تقریباً 200 دکانیں اور ایک بیسمنٹ شامل ہے، آگ کی شدت کے باعث شدید نقصان سے دوچار ہو گیا۔

ریسکیو کارروائی اور مشکلات

ریسکیو حکام کے مطابق آگ صبح تقریباً ساڑھے 5 بجے لگی۔ فائربریگیڈ کی متعدد گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ کو ملحقہ عمارتوں اور قریبی دکانوں تک پھیلنے سے روکنے کی کوشش کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پلازہ کا پیچیدہ ڈھانچہ، تنگ راستے اور بیسمنٹ کی موجودگی آگ بجھانے میں بڑی رکاوٹ بنی رہی، جس کے باعث ریسکیو آپریشن کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دکانداروں کا نقصان، اپنی مدد آپ

دکان داروں کے مطابق آگ لگتے ہی انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قیمتی سامان نکالنے کی کوشش کی، تاہم شدید دھوئیں، بلند شعلوں اور محدود رسائی کے باعث زیادہ تر دکانوں کا سامان بچانا ممکن نہ ہو سکا۔
متعدد دکانداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں لاکھوں سے کروڑوں روپے تک کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

3 روز میں دوسرا بڑا واقعہ

واضح رہے کہ پاکستان میں 3 روز کے دوران یہ اس نوعیت کا دوسرا بڑا آتشزدگی کا واقعہ ہے۔ اس سے قبل ہفتے کی رات کراچی کے ایک بڑے تجارتی مرکز گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر تاحال مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔

کراچی کے واقعے میں اب تک 23 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ اربوں روپے کے مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

مسلسل پیش آنے والے ان واقعات نے تجارتی عمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات اور ہنگامی رسپانس سسٹم پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم