سپریم کورٹ نے 15 سال بعد قتل کیس کے تینوں ملزمان بری کر دیے

منگل 20 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 15 سال بعد قتل کے ایک مقدمے میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے منیر احمد، ذوالفقار عرف کالا اور نصیر احمد کو بری کر دیا ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے لاہور ہائیکورٹ کا 9 جنوری 2017 کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ کے مطابق قتل کا یہ واقعہ 17 دسمبر 2010 کو ضلع لودھراں میں پیش آیا تھا۔ مقدمے کے مطابق مقتول غلام سرور کو فائرنگ سے متعدد زخم لگے اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

استغاثہ کے مطابق تینوں ملزمان موقع واردات پر موجود تھے اور انہوں نے مشترکہ نیت کے تحت فائرنگ کی۔ واقعے کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور بعد ازاں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلے

ٹرائل کورٹ نے 24 ستمبر 2011 کو تینوں ملزمان کو قتل کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 2 ملزمان کو سزائے موت جبکہ ایک ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھیے مخالفین کے گھر اور جانور جلانے کا معاملہ، سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کر دی

بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے 9 جنوری 2017 کو عمر قید پانے والے ملزم کی سزا برقرار رکھی، جبکہ دو ملزمان کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔

سپریم کورٹ کا تفصیلی تجزیہ

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا اور گواہوں کی موقع واردات پر موجودگی ثابت نہ ہو سکی۔ عدالت کے مطابق گواہوں کے بیانات میں سنگین تضادات پائے گئے اور انہیں اتفاقی گواہ قرار دیا گیا۔

عدالتِ عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ فائرنگ کی جو تفصیل بیان کی گئی وہ انسانی طور پر مشاہدہ کرنا ممکن نہیں تھی۔

عدالت نے مزید کہا کہ میڈیکل رپورٹ بھی عینی شہادت کی مکمل تائید نہیں کرتی جبکہ اسلحہ اور خالی خولوں کی برآمدگی بھی ناقابلِ بھروسہ ہے۔

شک کا فائدہ، ملزمان بری

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ قانونی اصولوں کے مطابق ملزمان کو شک کا فائدہ دیا جانا چاہیے، اس لیے تینوں ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے ملزم کی ضمانت، سپریم کورٹ نے مقدمات میں پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے

مقدمے کی سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے کی۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے 10 صفحات پر مشتمل بریت کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹک ٹاک سوشل میڈیا ایڈکشن کیس میں تصفیہ، میٹا اور یوٹیوب کیخلاف تاریخی مقدمہ جاری

گیس سیکٹر پر بڑھتا دباؤ، انڈرگراؤنڈ گیس اسٹوریج منصوبے کی جانب پیشرفت

’ایران کے خلاف سعودی سرزمین استعمال نہیں ہونے دی جائے گی‘، سعودی عرب کا واضح مؤقف

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر حملہ، مشتبہ شخص گرفتار

28 جنوری سے 2 فروری تک ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟