صدر مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چینی ریسٹورنٹ پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کی۔
یہ بھی پڑھیے کابل کے چینی ریسٹورنٹ میں دھماکا، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
صدر مملکت نے افغانستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے باوجود ترقیاتی کاموں میں مصروف چینی شہریوں کے حوصلے اور جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی شہری شدید خطرات کے باوجود افغانستان کی ترقی کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔
President Asif Ali Zardari condemns blast at a Chinese restaurant in Kabul, expresses grief over loss of lives, including a 🇨🇳 national & wishes speedy recovery to injured. He pays tribute to 🇨🇳 risking their lives for 🇦🇫 development & urges full implementation of Doha accord.
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) January 19, 2026
آصف علی زرداری نے کہا کہ افغانستان میں طالبان حکومت دوحہ امن معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں کی پاسداری میں ناکام رہی ہے، خصوصاً اس عزم پر کہ افغان سرزمین دہشت گردی کی برآمد کے لیے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا، چینی شہری سمیت 7 افراد ہلاک
صدر مملکت نے یاد دلایا کہ پاکستان متعدد بار اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ افغانستان میں کسی بھی دہشتگرد تنظیم کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کی جائیں اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جائے۔













