چیٹ جی پی ٹی ڈیوائس متعارف کرانے کا منصوبہ، اس کی خصوصیات کیا ہوں گی؟

منگل 20 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصنوعی ذہانت پر تحقیق کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی نے سنہ 2026 کے وسط میں چیٹ جی پی ٹی سے لیس اپنی پہلی ڈیوائس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیںَ: اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات دکھانے کا اعلان

اگرچہ کمپنی نے ابھی تک اس ڈیوائس کے ڈیزائن یا خصوصیات کی تفصیلات جاری نہیں کیں لیکن اطلاعات کے مطابق یہ ایک جدید آڈیو گیجٹ ہوگا۔

اس ڈیوائس کا مقصد چیٹ جی پی ٹی کو عملی شکل دینا ہے تاکہ صارفین کو اسمارٹ کام انجام دینے اور فوری جوابات حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

اوپن اے آئی کے چیف گلوبل افیئرز آفیسر کرس لہانے نے اس گیجٹ کی تصدیق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران ایکسیئس ہاؤس میں کی۔

کرس لہانے کے مطابق اوپن اے آئی 2026 میں صرف ایک نہیں بلکہ متعدد ڈیوائسز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سال کمپنی کی پیشکشوں میں ڈیوائسز ایک اہم حصہ ہوں گی تاہم ان کی فروخت کے حتمی شیڈول پر ابھی غور جاری ہے۔

مزید پڑھیے: ڈیجیٹل تاریخ میں نیا باب، پاکستان کا پہلا اردو چیٹ جی پی ٹی ’قلب‘ کا اجرا

یہ پیشرفت اوپن اے آئی کی سنہ 2024 میں ایپل کے سابق چیف ڈیزائنر جونی آئیو کے ساتھ شراکت داری اور سنہ 2025 میں ان کے اسٹارٹ اپ کے حصول کے بعد سامنے آئی ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی اعلیٰ معیار کے ڈیزائنز پر کام کر رہی ہے۔

پہلے پراڈکٹ کا خفیہ کوڈ نام  ’سوئیٹ پی‘ رکھا گیا ہے اور امکان ہے کہ یہ ایئر پوڈز کا مقابلہ کرنے والا ایک آڈیو ڈیوائس ہوگی۔ اس میں انڈے نما پتھر جیسا کیس اور گولی کی شکل کے ہیڈفونز شامل ہو سکتے ہیں جو کان کے پیچھے فٹ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی ٹرانسلیٹ متعارف، گوگل سے کتنا مختلف؟

اطلاعات کے مطابق اس ڈیوائس میں سام سنگ کا تیار کردہ 2 نینو میٹر چِپ استعمال کیا جائے گا جبکہ اس کی مینوفیکچرنگ فوکس کون کرے گی جو آئی فون اور گوگل پکسل اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی ہے۔ بعض لیکس میں قلم نما آڈیو گیجٹ جیسے متبادل ڈیزائنز کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

اس ڈیوائس کی خصوصیات کیا ہوں گی؟

واضح رہے کہ اوپن اے آئی کی یہ متوقع چیٹ جی پی ٹی ڈیوائس بنیادی طور پر ایک اسمارٹ آڈیو گیجٹ ہوگی جسے آواز کے ذریعے استعمال کیا جا سکے گا۔ اس کا مقصد صارفین کو اسکرین کے بغیر مصنوعی ذہانت سے براہ راست اور قدرتی انداز میں بات چیت کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔ صارفین اس ڈیوائس کے ذریعے سوالات پوچھ سکیں گے، فوری معلومات حاصل کر سکیں گے، یاددہانیاں لگاسکیں گے اور روزمرہ کے مختلف اسمارٹ کام انجام دے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: طبی مشوروں کے لیے ’چیٹ جی پی ٹی ہیلتھ‘ متعارف کرانے کا اعلان

ماہرین کے مطابق یہ ڈیوائس عام اسمارٹ فون یا ایئر پوڈز سے مختلف ہوگی کیونکہ اس میں چیٹ جی پی ٹی کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔ یہ محض میوزک سننے کا آلہ نہیں بلکہ ایک ہمہ وقت دستیاب اے آئی اسسٹنٹ ہوگا جو پیغامات، ای میلز اور دیگر ڈیجیٹل کاموں میں صارف کی مدد کر سکے گا جس سے تعلیمی، دفتری اور ذاتی استعمال میں نمایاں سہولت متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان