کراچی: جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی چل بسیں

ہفتہ 27 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کر گئی ہیں۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور وہ کئی روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سیمی جمالی کی نماز جنازہ اتوار کے روز عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔

ڈاکٹر سیمی جمالی نے نوابشاہ سے اپنی میڈیکل کی تعلیم مکمل کی۔ اس کے بعد انھوں نےتھائی لینڈ سے ماسٹرآف پبلک ہیلتھ مینجمنٹ کی ایڈوانس ڈگری حاصل کی۔

ڈاکٹرسیمی جمالی نے 1988 میں بطور آر ایم او جے پی ایم سی جوائن کیا۔ ان کو 1995 میں جے پی ایم سی کے شعبہ حادثات کا انچارج مقرر کیا گیا۔

ڈاکٹر سیمی جمالی 2010 میں جے پی ایم سی کی جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بنیں اور 6 سال بعد جے پی ایم سی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر ہوئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار