’ابھی تو میں جوان ہوں‘، 79 سالہ سلویسٹر اسٹالون المعروف ریمبو کی فٹنس نے سب کو حیران کردیا

منگل 20 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار سلویسٹر اسٹالون اگرچہ 79 برس کے ہو چکے ہیں لیکن عمر کے اس حصے میں بھی ان کی فٹنس اور توانائی نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی وی شو میں ریمبو کا ہردلعزیز کردار نبھانے پر افضل خان کو کیا نقصان ہوا؟

فلم راکی اور ریمبو سے شہرت پانے والے اداکار نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی فٹنس کی ایک نایاب جھلک شیئر کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

3 بار آسکر کے لیے نامزد ہونے والے سلویسٹر اسٹالون نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ پام بیچ میں واقع اپنی پرتعیش رہائش گاہ کے نجی جم میں ورزش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ویڈیو میں ان کے ٹیٹو سے مزین مضبوط بازو نمایاں ہیں۔

 ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ہر سال یہ مزید مشکل ہوتا جاتا ہے لیکن اسی لیے آپ کو اور زیادہ زور لگانا پڑتا ہے۔ خون، پسینہ اور آنسو‘۔

ریمبو کا قول زریں

مداحوں میں آج بھی ریمبو کے نام سے پہچانے جانے والے اسٹالون مزید کہتے ہیں کہ جسمانی طور پر بہتر محسوس کرنا انسان کو اپنے اہداف حاصل کرنے کی طاقت دیتا ہے اور ہر چیلنج کا اعتماد کے ساتھ سامنا کرنے کا حوصلہ پیدا کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسان کو جدوجہد جاری رکھنی چاہیے اور آگے بڑھتے رہنا چاہیے۔

مزید پڑھیے: ریمبو کا وہ کارنامہ جس نے ان کے مداحوں کے دل جیت لیے

دوسری جانب حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سلویسٹر اسٹالون نے اپنے کیریئر کے مشکل ترین دور کو بھی یاد کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sly Stallone (@officialslystallone)

اداکار نے بتایا کہ ایک طویل عرصے تک ان کی فلمیں باکس آفس پر ناکام رہیں۔ ان کے مطابق یہ محض ایک وقتی ناکامی نہیں بلکہ تقریباً 8 سالہ تعطل تھا تاہم سنہ 2006 میں فلم راکی بالبوا نے ان کے کیریئر کو ایک بار پھر سنبھال لیا۔

اسی انٹرویو میں اسٹالون نے اپنی زندگی کے ایک جذباتی لمحے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 1977 میں جب فلم راکی نے 3 آسکر ایوارڈز جیتے تو ان کے والدین اس تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

اداکار کے مطابق یہ لمحہ ایک طرف کامیابی کی انتہا تھا تو دوسری جانب انتہائی افسوسناک بھی کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ ان کے قریبی لوگ اس کامیابی کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ صاحبہ سے متعلق ریمبو کے وہ 2 دعوے جو ہو بہو پورے ہوئے

سلویسٹر اسٹالون کی اس ویڈیو اور ان کے خیالات کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟