پی ایس ایل 11: لوکل کھلاڑیوں کی نئی ممکنہ کیٹگریز سامنے آ گئیں

بدھ 21 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے پلیئرز آکشن سے قبل مقامی کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹگریز کی فہرست سامنے آ گئی ہے، جس میں متعدد  نمایاں کھلاڑیوں کی کیٹگریز میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے رپورٹر سہیل عمران کے مطابق پشاور زلمی کے بابر اعظم اور صائم ایوب بدستور پلاٹینم کیٹگری میں شامل ہیں، جبکہ محمد حارث اور محمد علی ڈائمنڈ سے گولڈ میں چلے گئے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، عماد وسیم اور نسیم شاہ کو بدستور پلاٹینم کیٹگری میں برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ صاحبزادہ فرحان کو گولڈ کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔ سلمان علی آغا اور محمد نواز کو ڈائمنڈ سے ترقی دے کر پلاٹینم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان ڈائمنڈ سے گولڈ کیٹگری میں آ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے پی ایس ایل 11، محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے معاوضے میں اضافہ اور آکشن کی تجویز دیدی

کراچی کنگز کے حسن علی کو ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ عباس آفریدی پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئے ہیں۔ خوشدل شاہ اور عامر جمال کو ڈائمنڈ سے گولڈ میں منتقل کیا گیا ہے، جبکہ عارفات منہاس گولڈ سے سلور میں آ گئے ہیں۔ شان مسعود ڈائمنڈ کیٹگری میں برقرار ہیں۔

لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف کو پلاٹینم کیٹگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔ سلمان مرزا کو گولڈ سے ڈائمنڈ میں ترقی دی گئی ہے، جبکہ محمد نعیم ایمرجنگ سے سلور کیٹگری میں آ گئے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف اور محمد عامر کو پلاٹینم میں برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ ابرار احمد کو ڈائمنڈ سے ترقی دے کر پلاٹینم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ وسیم جونیئر گولڈ سے ڈائمنڈ، عثمان طارق سلور سے ڈائمنڈ میں آ گئے ہیں، جبکہ خواجہ نافع اور حسن نواز کو سلور اور ایمرجنگ سے گولڈ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے پی ایس ایل کی نئی ٹیم سیالکوٹ کا کپتان کون ہوگا؟ حمزہ مجید نے بتادیا

ملتان سلطانز کے محمد رضوان پلاٹینم میں برقرار ہیں، تاہم اسامہ میر اور افتخار احمد پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں آ گئے ہیں۔ محمد حسنین کو ڈائمنڈ سے گولڈ میں منتقل کیا گیا ہے، جبکہ عاکف جاوید سلور سے گولڈ کیٹگری میں آ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان کیٹگریز کو حتمی شکل پلیئرز آکشن سے قبل دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بسنت کے رنگ فیشن مارکیٹ میں، پاکستانی برانڈز کی خصوصی کلیکشنز اور آفرز

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے