ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر فلسطین کے وزیراعظم محمد مصطفیٰ نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فلسطین کے وزیراعظم خود چل کر وزیراعظم کے پاس آئے اور اپنا تعارف کروایا۔
ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف سے فلسطین کے وزیراعظم محمد مصطفیٰ کی ملاقات
فلسطین کے وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے لئے پاکستان کی مستقل، اصولی اور غیر متزلزل حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا دلی شکریہ ادا کیا@AmirSaeedAbbasi @Aadiiroy2 pic.twitter.com/pTdCreHPhf— Media Talk (@mediatalk922) January 21, 2026
اس موقع پر محمد مصطفیٰ نے فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی مستقل، اصولی اور غیر متزلزل حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا دلی شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: دہشتگردی کو پاکستان کی سرحدوں سے اٹھا کر بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف
انہوں نے عالمی فورمز پر فلسطین کے موقف کی حمایت اور فلسطین کے کاز کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف بھی کی۔














